نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے استنبول میں اسلامی تعاون یوتھ فورم (ICYF) کی جانب سے صدر رجب طیب اردگان کے اعزاز میں منعقدہ گرینڈ یوتھ ایوارڈ تقریب میں شرکت کی۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق، اسحاق ڈار کو ترکی کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی دعوت پر 20 جون 2025 کو ہونے والی اس تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔تقریب کے دوران صدر رجب طیب اردگان کو ان کی مثالی قیادت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے ان کی مستقل کوششوں پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے پاکستانی عوام اور قیادت کی جانب سے صدر اردگان کو اعزاز ملنے پر مبارکباد دی اور اسلامی تعاون یوتھ فورم کی اس کاوش کو سراہا۔

پاکستان نے فرانس کو ہرا کر نیشنز ہاکی کپ کے فائنل میں جگہ بنالی

خیبرپختونخوا میں بجٹ بحران شدت اختیار کر گیا، اپوزیشن کا ہنگامی اجلاس

شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ کا رابطہ، علاقائی امن اور باہمی تعاون پر گفتگو

Shares: