ڈیرہ غازی خان باغی ٹی وی( نیوز رپورٹر شاہد خان )ڈی جی خان جمخانہ کلب کے سالانہ انتخابات 29دسمبر کو ہوں گے۔انتخابات کے ضابطہ اخلاق اور دیگر معاملات سے متعلق کمشنر آفس میں جنرل سیکرٹری اور بورڈ آف گورنرز کے امید واروں کے ساتھ آگاہی سیشن کیا گیا۔
کمشنر و صدر جمخانہ کلب نے امید واروں کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔الیکشن کمشنر و ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن کریم بخش نے ضابطہ اخلاق سے متعلق آگاہی دی۔
آر او لاء آفیسر چوہدری محمد اکرم،ڈی جی پی ایچ اے قدسیہ ناز،ڈی ڈی ایل جی محمد احمد،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر موجود تھے۔کمشنر و صدر جمخانہ کلب ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ الیکشن کے ضابطہ اخلاق کی پابندی کےلئے سختی کی جائے گی۔
پولنگ بوتھ میں موبائل لے جانے کی پابندی ہوگی۔ اسلحہ کی نمائش پر قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
الیکشن کمشنر و ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن کریم بخش نے کہا کہ پولنگ کے عمل کو شفاف بنانے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے