قصور
آر ایچ سی الہ آباد کا عملہ ڈیوٹی کے دوران موبائل انٹرنیٹ پر مصروف مریض ذلیل و خوار ہونے لگے انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی اہل علاقہ کی ڈی سی قصور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق الہ آباد شہر کی چار لاکھ سے زائد آبادی ہے مگر شہر میں ایک ہی سرکاری ہسپتال ہے جسے ماضی میں ماڈل رورل بنایا گیا مگر تعینات عملے کے لوگ اپنی موج مستی سے باہر نہ آسکے آئے ہوئے مریضوں کے چیک اپ نہ ہونے پر علاقہ مکین محمد طارق اقبال ، بشیر احمد ، سخی سرور ، محمد عبداللہ ، ابتسام و دیگر نے بتایا کہ ہسپتال میں جانے پر وہاں پر تعینات خواتین ڈاکٹر اور نرسز عموما ٰموبائل انٹرنیٹ پر مصروف ہوتی ہیں ایک سے دوسری بار کہنے پر آگ بگولہ ہو جاتی ہیں اور آگے سے غیر اخلاقی رویہ کا استعمال کیا جاتا ہے جس پر ہمیں مجبوراً کسی پرائیویٹ ہسپتال سے علاج کروانا پڑتا ہے ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں ایسا ہی حال ہے علاقہ مکینوں نے ڈی سی قصور سے فوری طور پر نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کا صیح چیک اپ ہو سکے

Shares: