مزید دیکھیں

مقبول

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک دن میں تباہ

بھارتی فضائیہ کے دو طیارے ایک ہی دن میں...

بھارتی معروف گلوکارہ کی خودکشی کی کوشش،وینٹی لیٹر پر منتقل

بھارتی شہر حیدرآبار میں معروف پلے بیک سنگر کلپنا...

ہم نے ریاست کے لئے اپنی سیاست قربان کر دی،عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے...

کارساز حادثہ کیس :گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں بھی ضمانت منظور

کراچی: کارساز حادثہ کیس میں گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں ضمانت منظور ہو گئی۔

باغی ٹی وی : کارساز حادثہ کیس میں گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ،سماعت جسٹس کے کے آغا نے کی،کیس کی سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہماری ایک ایف آئی آر میں درخواست ضمانت منظور کی جاچکی ہے، اس کیس کی میں ایف آئی آر میں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔

سرکاری وکیل نے کہا کہ جب ملزمہ گاڑی چلا رہی تھی تو وہ اس وقت نشے کی حالت میں تھی، جس پر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ابہام ہے کیونکہ بلڈ میں میتھا فیٹا مائن موجود نہیں لیکن یورین میں موجود تھا۔

عدالت نے سرکاری وکیل سے استفسار کیا کہ یورین میں میتھا فیٹا مائن کی کتنی مقدار موجود تھی، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا اس کی مقدار کے حوالے سے میڈیکل رپورٹ میں مینشن نہیں کیا گیا، وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ میری موکل کا سائیکیٹرسٹ سے برسوں سے علاج بھی جاری ہے، ایسا بھی ممکن ہے کوئی ایسی دوا دی گئی ہو جس کا ذکر میڈیکل رپورٹ میں آیا ہوں۔

خلائی جہازتکنیکی خرابی کے باعث امریکی خلابازوں کو لئے بغیر زمین پر واپس

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے یہ بھی ایک بڑی بات ہے کہ اس کیس کے متاثرین کی جانب سے ملزمہ کے ساتھ صلح کرلی گئی ہے، ملزمہ تین بچوں کی والدہ ہے اور پچھلے ڈیڑھ ماہ سے جیل میں ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد انسداد منشیات کے مقدمے میں کارساز حادثہ کیس کی ملزمہ کی ضمانت منظور کی، عدالت نے ملزمہ کو ضمانت کے عوض 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

واضح رہے کہ 20 اگست کو کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے تھے، حادثے میں جاں بحق ہونے والی آمنہ عارف گھر میں سب سے چھوٹی اور لاڈلی تھی،حادثے کے بعد پولیس نے خاتون ملزمہ کو حراست میں لے لیا تھا اور بعد ازاں خاتون ملزمہ کی میڈیکل رپورٹس میں آئس نشے کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز ٹریفک حادثے میں فریقین کے درمیان معاملات طے پانے کے بعد ملزمہ کی ضمانت منظور کرلی تھی, سماعت کے دوران زخمی شہری کے وکیل نے کہا کہ زخمیوں کے درمیان بھی معاملات طے پاگئے جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کی ایک لاکھ روپے میں ضمانت منظور کرلی تھی۔

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے