مصر: وزیر اعظم شہباز شریف کی مصرکے شہر شرم الشیخ میں یورپی یونین کے صدر چارلس مائیکل سے ملاقات ہوئی-

باغی ٹی وی : چارلس مائیکل نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے یورپی یونین کے احساس اور امداد کو سراہا

ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عالمی اتحاد درکار ہے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات تمام ممالک کے اتحاد کے متقاضی ہیں –

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کی طرح موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف عالمی اتحاد درکار ہے فیٹف کی گرے لسٹ سے پاکستان کے نکلنے میں یورپی یونین کے تعاون کو سراہتے ہیں،پاکستان اور یورپی یونین میں کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں-

وزیراعظم نے کہا کہ یورپی یونین اور پاکستان کی شراکت داری اور دوطرفہ تعاون ماضی میں مشترکہ مفادات کے حصول کا اہم ذریعہ رہا ہے ماضی کے اعتماد اور تعاون کو مزید وسعت دینے کے خواہشمند اور منتظر ہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے یورپی یونین کی کوششیں قابل قدر ہیں-

دونوں ر ہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا-


علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان کی مصر میں کاپ 27 سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی فراخ دلانہ امداد پر یو اے ای کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا –


علاوہ ازیں وزیراعظم نے تاجکستان کے صدر امام علی رحمن سے ملاقات کی ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران تاجک صدر نے وزیراعظم سے کہا کہ رواں سال دسمبر میں پاکستان آؤں گا۔

انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدودو سے ملاقات کی وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر کا خورنی تیل کے جہازوں کی فوری ترسیل پر شکریہ ادا کیا-


وزیراعظم شہباز شریف نے عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابوالغیط سے بھی ملاقات کی وزیر اعظم اور عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل کی دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچاؤ کے لئے بھرپور تعاون پر اتفاق کیا گیا وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عرب لیگ کے چارٹر اور اس کے حصول کے لیے سیکریٹری جنرل کے عزم کو سراہا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے کمشنر یورپی یونین ارسلا وون ڈرلیئن سے ملاقات کی شہباز شریف نے دوران ملاقات یورپی ممالک کے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ پاکستان اور یورپی یونین مشترکہ مقاصد کے حصول میں اہم شراکت دار ہیں موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لئے عالمی اتحاد ضروری ہے، ترقی پذیر ممالک آج جن اثرات کا مقابلہ کر رہے ہیں، کل تمام دنیا کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

شہباز شریف نے موقع پر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے پاکستان کا نام نکالے جانے میں یورپی ممالک کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ یورپی یونین اور پاکستان میں دوطرفہ تجارت بڑھانے کی گنجائش ہے۔

دوران گفتگو یورپی یونین کی کمشنر نے موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے متحدہ کوششوں سے اتفاق کیا۔

کانفرنس میں غیر ملکی رہنماؤں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں۔

وزیراعظم نے متاثرین سیلاب کی امداد پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا، کانفرنس میں شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں میں دوطرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Shares: