سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے دہشت گردوں کے خلاف عزم استحکام آپریشن کی حمایت کرتے ہوئے اسے ایک مثبت اقدام قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف عزم استحکام آپریشن ایک اچھی بات ہے اور اس کی حمایت کی جانی چاہیے۔ تاہم، انہوں نے رئوف حسن کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہوگا۔فواد چودھری نے کہا کہ شہباز شریف نے عزم استحکام آپریشن کا اعلان غیر سنجیدگی سے کیا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور حکومت میں کوئی آپریشن نہیں ہوا اور پی ٹی آئی کی حکومت نے ایک مختلف سیاسی حکمت عملی اپنائی تھی۔
رؤف حسن کی گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ اس اقدام سے سیاسی عدم استحکام میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے رؤف حسن کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے ملک میں مزید انتشار پیدا ہوگا اور یہ پاکستان کے لئے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔فواد چودھری نے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی سیاست میں استحکام لانا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال میں سیاسی استحکام ہی واحد حل ہے جس سے دہشت گردی کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے تین سالہ دور حکومت پاکستان کے پر امن ترین سال رہے۔ انہوں نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ پورے پاکستان میں ختم ہوگئی ہے اور اب پنجاب میں بھی ن لیگ کا وجود نہیں رہا۔

فواد چودھری کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حمایت، رؤ ف حسن کی گرفتاری کی مذمت
Shares:







