ہالی ووڈ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ ٹیم پاکستان کی خوبصورت اور رنگین ثقافت پر فلم بنانے کی خواہش مند ہے۔
باغی ٹی وی :وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ ہفتے ہالی وڈ پروڈکشن کی ایک ٹیم نے پاکستان کا دورہ کیا جو پاکستانی ثقافت سے متاثر ہوکر فلم بنانے کیلئے پرامید ہے،اس ٹیم میں ہالی وڈ کمپوزر اور کنڈکٹر جیمز ایم سی میلان، فلم پروڈیوسر اینڈریو جیمز فیرو، فلم پروڈیوسر لوئیسا اسکن جب کہ پاکستان فلم انڈسٹری سے فلم پروڈیوسر بدر اکرام، سعدیہ اشرف اور مشال ثاقب شامل ہیں جنہوں نے پاکستانی ورثے اور فلم کی پیشرفت پر بات چیت کے لیے ملاقات کی، ہالی وڈ پروڈکشن ٹیم پاکستانی فلم انڈسٹری کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی، یہ ہماری ثقافت اور لوگوں کیلئے اعزاز کی بات ہوگی کیونکہ پاکستان اپنے عظیم ورثے سے مالا مال ملک ہے۔