سرگودھا, باغی ٹی وی (نامہ نگارملک شاہنواز جالپ سے )بھلوال کے علاقے چک نمبر تین ایم ایل میں محمد آصف نامی شخص کے گھریلو سرینڈر پھٹنے سے والد والدہ اور چھ بچوں سے اٹھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے انہیں طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کر دیا گیا ہے،

تفصیل کے مطابق بھلوال کے نواحی علاقے چک نمبر تین ایم ایل میں رہائشی محمد آصف اپنی اہلیہ اور بچوں سمیت گھر میں موجود تھے کہ گھریلو گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی جس سے چھ بچے، والد اور والدہ جھلس گئے۔محمد آصف، مریم آصف، مستحاب 12سال، وجیہہ 10سال، امامہ8سال، ثقلین 5سال، علی ہادی 4سال اور علی حسنین 3سال کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھلوال منتقل کیا گیا

جہاں تین بچوں کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ سے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سرگودہ منتقل کر دیا گیا جبکہ والد محمد اصف والدہ مریم اور ان کے دیگر بچوں کو طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر سفیان دلاور اور بی ایس پی میاں وقار احمد بھی ہسپتال پہنچ گئے اور طبی امداد کی نگرانی کی

Shares: