غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ، سزا کیخلاف اپیل پر عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
52

سندھ ہائیکورٹ نے سابق چیئرمین کو آپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کی سزا کیخلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا

عدالت نے سابق چیئرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کی سزا کے خلاف اپیل مسترد کردی عدالت نے نثار مورائی سطان قمر صدیقی و دیگر ملزمان کی 7 کی سزا کو 4 سال میں تبدیل کردیا احتساب عدالت نے جرم ثابت ہونے پر نثار مورائی و دیگر کو 7 ,7 سال قید کی سزا سنائی تھی شریک ملزمان حاجی ولی محمد شوکت حسین عمران افضل شامل ہیں

نیب کے مطابق نثار مورائی نے فشریز مین 143 غیر قانونی بھرتیاں کیں اور 20 افراد کو مستقل کیا،ملزمان نے غیر قانونی طور پر 380 بھرتیاں کی تھی،ملزمان کے خلاف 2018 میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا ،ریفرنس میں 32 گواہاں کو شامل کیا گیا تھا، ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا

قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں شہری سے بھتہ لینے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا کیس کی سماعت ہوئ،دو، دو سال سزا کے خلاف دو ملزمان کی اپیلیں منظور کر لی گئیں،عدم شواہد پر دونوں ملزمان کو بری کر دیا گیا،ملزمان میں شفیق الرحمن عرف شفیق اور محمد عمیر شامل تھے ملزمان پر شہری عبدالغفور سے بھتہ طلب کرنے کا الزام عائد تھا ملزم کے خلاف تھانہ زمان ٹاؤن میں دو ہزار انیس میں مقدمہ درج ہوا،ٹرائل کورٹ نے دونوں ملزمان کو دو دو سال قید کی سزا کا حکم دیا تھا

قبل ازیں سندھ ہائی کورٹ میں سندھ میں مزدوروں کی کم سے کم تنخواہ کے تعین کا کیس کی سماعت ہوئی،کم از کم تنخواہیں 25 ہزار کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا عدالت نے تنخواہوں کے تعین سے متعلق سندھ حکومت کو دوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کردی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت بھی کرنے کی ہدایت کی گئی ،عدالت نے کہا کہ تنخواہ کے آئندہ تعین تک موجودہ حکومتی فیصلہ برقرار رہے گا، کمیٹی کے آئندہ فیصلے تک مزدوروں کی تنخواہیں کم از کم 25 ہزار ماہانہ رہیں گی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز، کراچی چیمبر، نے درخواستیں دائر کی تھیں ایمپلائر فیڈریشن پاکستان و دیگر نے بھی درخواستیں دائر کی تھیں

Leave a reply