سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ

مقامی سطح پر فی تولہ قیمت 800 روپے اور فی دس گرام قیمت 686 روپے بڑھ گئی۔
business

کراچی: سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ ہوا ہے-

باغی ٹی وی : آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق آج پیر کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 47 ہزار 300 روپے ہوگئی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کے اضافے 2 لاکھ 12 ہزار 20 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، دریں اثنا عالمی مارکیٹ میں بھی 8 ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونے کی قیمت 2371 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عید کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے بلندیوں کا نیا ریکارڈ قائم کردیا،پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کے ساتھ موجودہ پروگرام کی کامیابی کیساتھ تکمیل، معیشت قدرے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کیساتھ زر مبادلہ ذخائر میں اضافہ جیسے عوامل پر ملکی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ 70500 پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کرگئی اور انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

Comments are closed.