حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی 40 ہزار میں فروخت

0
118
hasina

بنگلہ دیش سے فرار ہو کر بھارت آنے والی شیخ حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی چالیس ہزار بنگلہ دیشی ٹکے میں فروخت کردی گئی

حسینہ واجد جس دن بنگلہ دیش سے فرار ہو ئی تھیں،پانچ اگست کو اس دن مظاہرین نے حسینہ واجد کی رہائش گاہ میں گھس کر سامان لوٹ لیا تھا، حسینہ واجد کی پسندیدہ بلی، جرمن کتا،بکریاں، ساڑھی،کپڑے،بیگ،گھڑیاں،بطخ سمیت قیمتی سامان مظاہرین لے گئے تھے جن کی تصاویر اور ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ایک شخص کا کہنا تھا کہ اس نے حسینہ کی ساڑھی لی، یہ بیگم کو پہنا کو بنگلہ دیش کی وزیراعظم بناؤں گا ایک شخص حسینہ واجد کی ساڑھی پہن کر ہی باہر آ گیا تھا،

اب اطلاعات آئی ہیں کہ حسینہ واجد کی بلی کو مظاہرین نے 40 ہزار ٹکے میں فروخت کر دیا ہے، حسینہ کا پسندیدہ جرمن شیفرڈ بھی ڈھاکہ میں اپنی رہائش گاہ پر واپس آگیا ہے،حسینہ واجد کے گھر سے لوٹا گیا سامان مظاہرین نے گھروں میں بھی رکھا اور مارکیٹ میں فروخت بھی کیا،

میں نے استعفیٰ دیا تاکہ مجھے لاشوں کا جلوس نہ دیکھنا پڑے،حسینہ واجد
حسینہ واجد ان دنوں بھارت میں ہیں اور انہیں ابھی تک کسی اور ملک نے سیاسی پناہ نہیں دی، حسینہ واجد نے 5 اگست کے بعد اب خاموشی توڑی ہے اور کہا ہے کہ میری اقتدار کی بے دخلی کے پیچھے امریکا کا ہاتھ ہے، سینٹ مارٹن اور خلیج بنگال امریکا کے لیے چھوڑ دیتی تو اقتدار میں رہ سکتی تھی، میں نے استعفیٰ دیا تاکہ مجھے لاشوں کا جلوس نہ دیکھنا پڑے، وہ آپ کی لاشوں پر اقتدار میں آنا چاہتے تھے، جس کی میں نے اجازت نہیں دی،آج میں ملک میں ہوتی تو مزید جانیں ضائع اور دولت تباہ ہوتی، میں نے خود کو ہٹایا لیکن جلد واپس آؤں گی،ہار میری ہے لیکن جیت بنگلہ دیش کے لوگوں کی ہے، میں آپ کی جیت کے ساتھ اقتدار میں آئی، آپ میری طاقت تھے،آپ نہیں چاہتے تھے میں استعفی دوں، میں خود ہی استعفی دے کر چلی گئی، وہاں موجود میرے کسی کارکن کا حوصلہ پست نہیں ہوگا، طلبا کو بتانا چاہتی ہوں میں نے کبھی رضاکار کا لفظ استعمال نہیں کیا، میرے الفاظ کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ایک گروپ نے آپ کے خطرے کا فائدہ اٹھایا ہے،

امریکی دباؤ اور خونریزی کے خوف نے مستعفی ہونے پر مجبور کیا ، شیخ حسینہ واجد کا انکشاف

پاکستان دشمن حسینہ کا بیٹا بھی عمران خان کی طرح” یوٹرن” ماسٹر نکلا

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں کوٹہ سسٹم کے خلاف احتجاج کو طاقت سے کچلنے کی کوشش کرنے والی حسینہ واجد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر بھارت فرار ہو گئی تھیں اور ابھی تک بھارت میں ہی ہیں، بنگلہ دیش میں عبوری حکومت قائم ہو چکی ہے،ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں 17 رکنی عبوری کابینہ قائم کی گئی ہے

بنگلہ دیش میں‌عبوری حکومت کا قیام، چین کا ردعمل

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈاکٹر محمد یونس بنگلہ دیش واپس لوٹے تھے جس کے بعد پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھا لیا تھا، طلبا رہنما ناہید اسلام اور آصف محمود بھی 17 رکنی عبوری حکومت میں شامل ہیں۔

نریندر مودی کی پروفیسر محمد یونس کے لیے نیک خواہشات: بنگلہ دیش میں اقلیتوں کے تحفظ اور خطے میں امن و ترقی پر زور

میری ماں اب بھی بنگلہ دیش کی وزیراعظم ہے،حسینہ کے بیٹے کا دعویٰ

بنگلہ دیش،عبوری حکومت کی حلف برداری آج،ڈاکٹر یونس واپس پہنچ گئے

حسینہ کی بھارت میں 30 ہزار کی شاپنگ،پیسے ختم ہو گئے

در بدر کے ٹھوکرے: شیخ حسینہ واجد کی سیاسی سفر کا المناک انجام

حسینہ کی حکومت کا بد ترین خاتمہ،مودی کی سفارتی سطح پر ایک اور بڑی ناکامی

بنگلا دیشی وزیر اعظم کے مستعفی ہونے کے بعد مظاہرین نے بھارتی کلچرل سینٹر نذر آتش کیا، پاکستان کے خلاف سازش کا ثبوت مل گیا

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

خالدہ ضیا کے بیٹے ، آئی ایس آئی اور لندن کے منصوبے نے ڈھاکہ میں بغاوت کو ہوا دی: بنگلہ دیشی انٹیلی جنس رپورٹ میں انکشاف

بنگالی "حسینہ”مشکل میں،امریکی ویزہ منسوخ،سیاسی پناہ کیلیے لندن سے نہ ملا جواب

بنگلہ دیش،طلبا کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل

حسینہ واجد کی ساڑھی بیوی کو پہنا کر وزیراعظم بناؤں گا،شہری

حسینہ واجد بھارت میں خفیہ،محفوظ مقام پر،لندن یا فن لینڈ جائیں گی

شیخ حسینہ واجد کے بیٹے صجیب واجد نے والدہ کی سیاست کو خیر باد کہنے کی تصدیق کر دی

شیخ حسینہ واجد نے استعفی دے کر ملک چھوڑ دیا 

Leave a reply