سعودی عرب: عازمین حج کے قافلے رات مزدلفہ میں گزار کر واپس منیٰ کی جانب روانہ ہو رہے ہیں –
باغی ٹی وی : جمرات کے مقام پر رمی حج کے اہم مناسک میں سے ایک ہے، عازمین گذشتہ شام میدان عرفات سے مزدلفہ کی طرف روانہ ہوئے تھے،حجاج جمرات میں رمی کرنے کے بعد قربانی کریں گے جس کے مکمل ہو جانے کے بعد بال منڈوانے یا کٹوائیں گے اور اس کے بعد حجاج کرام احرام کھول دیں گے۔
گزشتہ رات حجاج کرام نے خطبہ حج کے بعد شام کے وقت مزدلفہ کیجانب رخت سفر باندھا تھا اور رات مزدلفہ میں گذار نے کے بعد جمرات کی طرف روانہ ہونے رہے ہیں،مزدلفہ، منیٰ اور عرفات کے درمیان واقع ہےمزدلفہ پر حجاج کرام مغرب اور عشاء کی نمازیں قصر کے ساتھ جمع کرتے ہیں اور جمرات کے لیے کنکریاں اکھٹی کرتے ہیں، عید کی صبح تک حاجی یہاں پر رات گذارتے ہیں اور صبح کو منیٰ کی طرف نکل جاتے ہیں حجاج جمرات میں رمی کرنے کے بعد قربانی کریں گے جس کے مکمل ہوجانے کے بعد حلق یا تقصیر (بال منڈوانے یا کٹوانے) کے بعد احرام کھول دیں گے۔
مون سون کی بارشیں اور ہیٹ ویو محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
واضح رہے کہ گزشتہ روز عازمین حج غروب آفتاب ہوتے ہی مزدلفہ کی جانب روانہ ہونا شروع ہوگئے تھے، حجاج کرام بسوں اور ٹرینوں کی مدد سے جب کہ کچھ پیدل قافلے بھی مزدلفہ پہنچے تھے مشاعرمقدسہ میں اسے تیسرا مقدس مقام قرار دیا جاتا ہے۔ مزدلفہ کے نام کے حوالے سے روایت ہے کہ اس کی ایک وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ حجاج یہاں رات کی تاریکی میں پہنچتے ہیں۔ اسی منابست سے اسے مزدلفہ یعنی رات کی منزل کہا جانے لگا۔
بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ مزدلفہ نام دینے کی وجہ یہ ہے کہ یہاں پہنچنے پرحجاج حرم مکی کے قریب ہو جاتے ہیں اس کے معنی ہوتے ہیں کہ وہ منزل جہاں پہنچنے پر حجاج حرم کے قریب ہو گئے۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات سمیت خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے
دوسری جانب اماراتی خلاباز سلطان النیادی نے یوم عرفات پر بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے مکہ مکرمہ کی ایک تصویر شئیر کی ہے ساتھ ہی امت مسلمہ کیلئے ایک پیغام بھی جاری کیا ہے۔
https://twitter.com/Astro_Alneyadi/status/1673644038191194114?s=20
ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں سلطان النیادی نے لکھا کہ آج (27 جون) یومِ عرفہ ہے، جو حج کا ایک اہم دن ہے، یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ عقیدہ صرف یقین کے بارے میں نہیں، بلکہ عمل اور آپ کا عکس بھی ہے امید ہے یہ دن ہم سب کو ہمدردی، عاجزی، اور اتحاد کے لیے کوشش کرنے کی ترغیب دے یہ مکہ کے مقدس مقام کا ایک منظر ہے جسے میں نے کل عکس بند کیا تھا۔
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الاضحیٰ آج منائی جا رہی ہے مسجد الحرام مکہ مکرمہ اور مسجد نبوی مدینہ منورہ میں نماز عید ادا کر دی گئی دوسری جانب برطانیہ، کینیڈا اور امریکا میں اس بار بھی کمیونٹیز تقسیم ہیں، بعض افراد آج اور بعض کل عید منائیں گے۔