مزید دیکھیں

مقبول

امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں،وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے ساتھ معاشی...

وزیراعلیٰ پنجاب سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے یورپی یونین کے...

پیپلزپارٹی اراکین کا وفاقی حکومت گرانے کا عندیہ

پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما نبیل گبول نے...

ہم پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گے۔ بنگلہ دیشی شہریوں کا اعلان

بنگلہ دیش میں حسینہ واجد کے اقتدار کے خاتمے کے بعد بنگلہ دیش کے شہریوں نے جشن منایا ۔ اس دوران کئی مقامات پر پاکستان کے پرچم لہرائے گئے۔ حسینہ واجد کے گھر حملہ کر کے لوٹ مار کی گئی ۔ شیخ مجیب الرحمن کے کئی مقامات پر مجسموں کو گرایا۔ بنگلہ دیشی شہری سڑکوں پر نکلے اور جشن منایا اس دوران شہریوں سے سوال کیا گیا کہ پاکستان یا بھارت کسی ایک میں سے کس کے ساتھ جانا چاہیں گے تو اکثر شہریوں نے جواب دیا کہ ہمیں پاکستان پسند ہے پاکستان کے لوگ اچھے ہیں اس لئے ہم پاکستان کے ساتھ جانا چاہیں گے بھارت میں تو مودی سرکار اقلیتوں پر ظلم کرتی ہے کوئی بھی وہاں محفوظ نہیں ہے بنگالی شہریوں کے ساتھ بھئ بھارت میں ناروا سلوک رکھا جاتا ہے اس لئے بھارت کے ساتھ جانے کا کبھی سوچ بھی نہیں سکتے۔
بنگلہ دیشی شہریوں کی کئی ویڈیو سامنے آ چکی ہیں جس میں وہ پاکستان کے لیے اچھے جذبات اور مودی سرکار کے خلاف نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔بنگلہ دیش کی خواتین کا بھی کہنا ہے وہ پاکستان کے ساتھ جانا پسند کریں گی واضح رہے کہ حسینہ واجد مستعفی کو کر بھارت پہنچ گئی ہیں اجیت سے حسینہ کی ملاقات ہوئی ہے۔ حسینہ بھارتی فضائیہ کے گیسٹ ہاؤس میں مقیم ہیں جس کی سیکورٹی انتہائی سخت رکھی گئی ہے حسینہ کو باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی حسینہ لندن میں سیاسی پناہ کی خواہش مند ہیں تا ہم ابھی تک لندن سے کوئی حوصلہ افزا پیغام نہیں ملا۔ حسینہ واجد کسی بھی دوسرے ملک جانے تک بھارت میں ہی رہے گی۔