عمران خان 9 مئی کے واقعات میں بھی ملزم نامزد

Imran Khan

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو جی ایچ کیو حملہ کیس میں حساس تنصیبات اورمیٹروسٹیشن جلانے کے مقدمات میں بھی ملزم نامزد کر دیا گیا-

عمران خان کو راولپنڈی کے تھانہ آراے بازاراورتھانہ نیوٹاؤن میں درج انسداد دہشت گردی اوردیگر دفعات کے تحت درج کئے گئے دو مقد مات میں نامزد کیا گیا 9 مئی کو ہونے والے پرتشددواقعات میں راولپنڈی پولیس نے جی ایچ کیو پر حملے کے الزام میں تھانہ آراے بازارمیں ایف آئی آرنمبر 208 ،سابق وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت سمیت پی ٹی آئی کے 15 نامزد اور دیگر 300 نامعلوم کارکنوں کے خلاف سب انسپکٹر ملک محمدریاض کی مدعیت میں درج کی تھی –

آئی سی سی کی سالانہ میٹنگز میں شرکت کیلئےذکا اشرف کل جنوبی افریقا جائیں گے

جب کہ تھانہ نیوٹاؤن میں ایف آئی آرنمبر2106 سب انسپکٹر طارق جاوید کی مدعیت میں راجہ راشد حفیظ سابقہ ایم پی اے ،چودھری عاطف تنویر ، عمران حیات ، رانا سیف اللہ سمیت 42نامزد اوردیگرنامعلوم ملزموں کے خلاف حساس تنصیبات، دفاتر پر حملہ ، شدید پتھراؤ کرنے اور سکستھ روڈ میٹرو سٹیشن کو آگ لگانے کے الزام میں درج کی گئی تھی-

فیصل آباد میں بھی سانحہ نو مئی کے مقدمات میں چئیرمین پی ٹی آئی کو ضمنی رپورٹ میں شامل کرلیا گیا ، حساس ادارے پر حملے کے مقدمے چئیرمین پی ٹی آئی کو ضمنی رپورٹ میں شامل کیا گیا تھانہ سمن آباد میں درج وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے گھر پر حملے کی ضمنی میں چئیرمین پی ٹی آئی کو نامزد کیا گیا ہے

واضح رہے کہ 9 مئی کے حوالے سے راولپنڈی میں درج ہونے والے 28 مقدمات میں سے قبل ازیں عمران خان کسی پرچے میں نامزد نہ تھے-

عمران خان 9 مئی کے واقعات میں بھی ملزم نامزد

علاوہ ازیں سانحہ 9 مئی کے ایک اور انتہائی اہم شرپسند حسان شاکر کو گرفتار کرلیا گیا،شرپسند کے والد اور اہلیہ نے نو مئی واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد جو کچھ بھی شرپسند عناصر نے کیا ایسا ہرگز نہیں ہونا چاہیے تھا۔

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف غیر شرعی نکاح کیس میں نظر ثانی …

حسان شاکر کے والد کا کہنا ہے کہ شر انگیز واقعات سے خاندان دلی دکھی ہے ، ہم پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں، افواجِ پاکستان ہمارے محسن ہیں اور ہمیں ان پر فخر ہے ایسا دشمن بھی نہیں کرتا جو شرپسندوں نے 9 مئی کو کر دکھایا، ہم سب کو یہی نصحیت کرینگے کہ ایسے شرپسند عناصر سے دور رہیں۔

پاکستان کے مقامی قرضوں کے حجم میں مزید اضافہ ریکارڈ

Comments are closed.