عمران خان کے دعوؤں کو صوبہ سندھ اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے،عمران ٹیسوری

کسی مسلمان کو شراب لیتے دیکھا جائے تو اسے فوری گرفتار کیا جائے
0
160
Kamran Tessori

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ شراب پینے والے مسلمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

باغی ٹی وی : کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں ہم نیاز اسٹیڈیم میں 2 لاکھ سے زائد لوگوں کا آئی ٹی ٹیسٹ لینے جارہے ہیں، 2 لاکھ میں سے 50 ہزار لوگوں کے لئے آئی ٹی یونیورسٹی کا انتطام اور اہتمام کررہے ہیں۔

گورنر سندھ نے تشویش کا اظہار کیا کہ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہورہا ہے،انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ کو خط لکھا ہے جس میں ان سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ کراچی میں کرائم کا نوٹس لیں، سندھ میں کچے کے ڈاکوؤں کا اثر بھی بڑھ رہا ہے پرسوں میں نے اسٹریٹ کرائم کے خلاف بیان دیا تو جواب آیا کہ اپنے کام سے کام رکھیں، وزیر داخلہ سندھ نے بیان دیا کہ جہاں کاروبار ہوگا وہاں کرائم ہوگا لیکن دنیا میں ایسا نہیں ہے،جو لوگ موبائل چھینتے ہیں وہ نشے میں ہوتے ہیں اور مارنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاتے۔

کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں مدینہ کی ریاست کے اصولوں کو اپنایا جائیگا، گورنر ہاؤس کے اکائونٹس کو سود سے پاک کیا جائیگا، 5 وقت نماز کی پابندی کی جائیگی، عمران خان کے دعوؤں کو اس صوبے اور گورنرہاؤس میں نافذ ہوتا دیکھیں گے، لوگوں کو آئی ٹی کی تعلیم بھی دی جارہی ہے، کسی مسلمان کو شراب لیتے دیکھا جائے تو اسے فوری گرفتار کیا جائے، مسلمانوں کو شراب بیچنے والے کی دکان سیل کی جائے-

Leave a reply