عمران صاحب نوازشریف کی بجائے اپنی نالائقیوں، نااہلیوں کی رپورٹ طلب کریں،مریم اورنگزیب

0
39

عمران صاحب نوازشریف کی بجائے اپنی نالائقیوں، نااہلیوں کی رپورٹ طلب کریں،مریم اورنگزیب
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوازشریف کی صحت پرسیاسی ڈرامے سے مہنگائی کم ہوگئی؟ نوازشریف کی صحت پرسیاسی ڈرامہ رچانے سےترقی کی شرح بڑھ گئی؟ سیاسی ڈرامے سے تاریخی قرض کم ہوگیا؟ نوازشریف کی صحت پرتماشے سے 50 لاکھ گھربن گئے؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ نے نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا کبھی پاکستان کی عوام کی صحت کا بھی نوٹس لیں جس کا آپ نے بیڑہ غرق کر دیا ہے ،عمران صاحب نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، کبھی 14 فیصد کی تاریخی مہنگائی اور 2.5 فیصد شرح ترقی کا نوٹس بھی لیں؟عمران صاحب نواز شریف کی رپورٹس فوری طلب کیں ، کبھی 14 فیصد مہنگائی کی رپورٹ بھی فوری طلب کریں

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب نوازشریف کی رپورٹس طلب کیں، مہنگائی جو نوازشریف دور میں 13 سے 3 فیصد پر واپس لائی گئی تھی، اس پر بھی رپورٹ طلب کریں،عمران صاحب نوازشریف کی رپورٹس طلب کرنے کے بجائے اپنی نالائقیوں، نااہلیوں اور جھوٹ کی رپورٹ طلب کریں،عمران صاحب نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، کبھی گیس میں 250 فیصد اور بجلی میں 150 فیصد اضافہ کا بھی نوٹس لیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب نواز شریف کی صحت کا نوٹس لیا، ایسے ہی سولہ ماہ عوام کی روٹی ، روزگار اور کاروبار بند ہونے کا نوٹس بھی لیں،عمران صاحب جن رپورٹس پر سیاسی تماشہ کیا وہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن اور نوٹری پبلک، فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس یو کے سے تصدیق شدہ ہیں،عمران صاحب جن رپورٹس پر سیاسی تماشہ کیا وہ میڈیکل رپورٹس گذشتہ روز ہی حکومت پنجاب کو جمع کرا دی گئیں تھیں

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ شہزاد اکبر ریکوری یونٹ کے سربراہ کی حثیت سے سولہ ماہ کی کارکردگی کا جواب دیں۔ آپ نے سولہ ماہ میں شہباز شریف کے خلاف جتنی جھوٹی پریس کانفرنسز کیں، ایک بھی الزام ثابت نہیں ہو سکا۔ اُس کا جواب کون دے گا؟

مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہزاد اکبر قوم کو بتائیں کہ شہباز شریف کے خلاف عدالتوں میں ثبوت کیوں نہیں پیش کرتے اور ثبوت لانے کے وقت عدالتوں سے بھاگ کیوں جاتے ہیں؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے شہباز شریف پر کرپشن کا جھوٹا الزام لگایا اور سپریم کورٹ نے کہا کہ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ کرپشن روکی۔ اگر نالائق حکومت کے نااہل مشیروں کو زیادہ مسئلہ ہے تو وہ عدالت جائیں

Leave a reply