بھارت نے حافظ محمد سعید کے بیٹے کو دہشت گرد قرار دے دیا

بھارت نے حافظ محمد سعید کے بیٹے کو دہشت گرد قرار دے دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار نے پاکستانی تنظیم جماعۃ الدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے بیٹے حافظ طلحہ سعید کو دہشت گرد قرار دے ڈالا

مودی سرکار کی جانب سے ایک حکمنامہ جاری کیا گیاہے جس میں الزام عائد کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ جماعۃ الدعوۃ کے امیر حافظ محمد سعید کے بیٹے حافظ طلحہ سعید پاکستان میں لشکر طیبہ کے مختلف مراکز کا دورہ کرتے ہیں اور اپنی تقریروں میں بھارت، اسرائیل ،امریکہ سمیت بھارتی مفادات کے خلاف جہاد کا کہتے ہیں،بھارتی حکومت کی جانب سے یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ طلحہ سعید نوجوانوں کو اسلحہ اٹھانے کی بھی ترغیب دیتے ہیں

بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حافظ طلحہ سعید جماعۃ الدعوۃ کے مرکزی رہنما ہیں ، بھارتی حکومت کی جانب سے مزید کہا گیاکہ حافظ طلحہ سعید بھارت اور افغانستان میں بھارتی مفادات کو نشانہ بنانے کے لئے کارکنان کو تیار کرتے ہیں، فنڈ جمع کرتے ہیں

بھارتی حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی حکومت حافظ طلحہ سعید کو ان سرگرمیوں کی وجہ سے بھارت میں دہشت گرد قرار دیتی ہے،

مودی سرکار کی جانب سے حافظ طلحہ سعید کو دہشت گرد قرار دیئے جانے پر پاکستان کا دفتر خارجہ تاحال مکمل خاموش ہے، کسی قسم کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے،

مودی سرکار اس سے قبل بھی کئی پاکستانی شہریوں کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے، حافظ طلحہ سعید کا نمبر 32 واں ہے ، اب تک 32 پاکستانی شہریوں‌کو مودی سرکار نے دہشت گرد قرار دیا ہے

قبل ازیں اکتوبر 2020 میں بھارتی حکومت نے 18 پاکستانی افراد کو دہشت گرد بنا دیا تھا بھارتی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کو تقویت دینے کیلئے مودی سرکار نے اپنی پالیسی کے تحت 18 افراد کو دہشت گرد نامزد کیا ہے۔ مودی سرکار نے جن کو دہشت گرد نامزد کیا ہے ان میں سب پاکستانی ہیں ،بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق یو اے پی اے ایکٹ کے چوتھے شیڈول میں دہشت گردوں کے نام شامل کیے ہیں۔

بھارت کی جانب سے دہشت گرد قرار دیئے گئے افراد کی لسٹ میں عبد الرحمن مکی ، شاہد محمود ، ساجد میر ، یوسف مزمل ، فرحت اللہ غوری ، عبد الرؤف اصغر ، ابراہیم عطار ، یوسف اظہر ، شاہد لیپ ، سید محمد یوسف شاہ ، غلام نبی خان ، ظفر حسین بھٹ ، ریاض اسماعیل صابری ، محمد اقبال ، شیخ شکیل ، محمد انیس شیخ ، ابراہیم مینن اور جاوید چکنا شامل ہیں۔

میں نے تو حافظ محمد سعید کے مسلح‌ افراد کبھی نہیں‌ دیکھے، مبشر لقمان نے ایسا کیوں‌ کہا؟ اہم خبر

عمران خان نے دورہ امریکہ کی کامیابی کیلئے حافظ محمد سعید کو گرفتار کروایا، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر

واضح رہے کہ بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کرواتا ہے اور اب بھی کروا رہا ہے، بلوچستان میں دہشت گردی، بم دھماکوں میں واضح طور پر بھارت ملوث ہے ، ایک طرف بھارت خود پاکستان میں دہشت گردی کروا رہا ہے دوسری جانب پاکستانی شخصیات کو دہشت گرد قرار دے رہاہے، مودی سرکار کی کشمیر میں ہونے والی دہشت گردی، بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کی وجہ سے پاکستانی حکومت کو بھی جرات کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور مودی کو دہشت گرد ڈکلیئر کروانا چاہئے

حافظ سعید کی گرفتاری، وزیراعظم نے بھارت کو خوش کر دیا، انصار عباسی

حافظ محمد سعید کی گرفتاری کیوں ہوئی؟ ترجمان جماعةالدعوة نے پول کھول دیا

حافظ محمد سعید کو منجمند اکاؤنٹس سے رقم نکالنے کی اقوام متحدہ نے دی اجازت

Comments are closed.