بھارت نے حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف کونسا اقدام اٹھا لیا؟ شیخ رشید بول پڑے

بھارت نے حالات سے توجہ ہٹانے کے لئے پاکستان کے خلاف کونسا اقدام اٹھا لیا؟ شیخ رشید بول پڑے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم اورافواج ایک ہی پیج پرہیں،مشرف کیخلاف فیصلہ قابل قبول نہیں،ناانصافی پرمبنی غیردانشمندانہ فیصلہ سنایاگیا،بھارت میں جوحالات ہیں اس سے توجہ ہٹانے کیلئےبھارتیوں نے پاکستان پرکیمرے لگا دیے،آرمی میں جوتجسس اورافسوس محسوس کررہے ہیں ہماری حکومت اسے بہتری میں لیکرجائے گی،پاکستان میں کوئی بین الاقوامی ایجنڈہ کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔ پاکستان کی سرحد پہ کشیدگی پیدا ہورہی ہے۔ جو حالات بنائے جارہے ہیں وہ ٹھیک نہیں ہیں۔

قبل زیں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سے سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات کی جس میں ایل ایل ون سمیت سی پیک کے تحت پاکستان ریلوے کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ ان کے آنے سے سی پیک کے تحت منصوبوں کو تقویت ملے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ملاقات کے دوران کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان ریلوے کے لئے ایک اہم منصوبہ ایم ایل ون ہے جو 14 سال بعد ایک حقیقی شکل اختیار کر گیا ہے، ایم ایل ون کی تکمیل کے بعد ، ٹریک پرحد رفتار65سے 105کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 120ـ160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی، 2025 تک مال بردار نقل وحمل 6 سے 35 ٹن تک بڑھ جائے گی اور مال بردار نقل و حمل میں ریلوے کا حصہ بڑھ جائے گا۔

وفاقی وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایم ایل این ون منصوبہ مکمل ہونے کے بعد راولپنڈی اور کراچی کے سفر کا دورانیہ دس گھنٹے ہو جائے گا، راولپنڈی اور لاہور کا دورانیہ اڑھائی گھنٹے ہو جائے گا جبکہ لاہور اور کراچی کا دورانیہ آٹھ گھنٹے رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی لمبائی تقریبا 1800 کلومیٹر ہوگی اور نیا سگنلنگ سسٹم لگایا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ نئے ٹریک پر کوئی کراسنگ نہیں ہوگی اور ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کے بعد ریلوے کے تمام موجودہ کراسنگز کو ختم کردیا جائے گا.

Comments are closed.