امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے کانگریس مین مائیک والٹز کو اپنا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مائیک والٹز، جو بھارت کاکوس کے سربراہ ہیں، نے امریکہ کی دفاعی اور سکیورٹی تعاون میں بھارت کی اہمیت کو بڑھانے کی حمایت کی ہے۔ وہ افغانستان اور مشرق وسطیٰ میں متعدد امریکی تعیناتیوں میں شامل رہے اور وہاں کئی اعزازات، بشمول برونز اسٹار حاصل کیا۔ اس کے علاوہ، وہ پینٹاگون میں افغانستان کی پالیسی کے مشیر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں، جب ڈونلڈ رمزفیلڈ امریکی وزیر دفاع تھے۔ہاؤس آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر، مائیک والٹز نے صدر بائیڈن کی افغانستان سے امریکی فوج کے انخلاء کے حوالے سے سخت سوالات اٹھائے تھے، جس کے نتیجے میں طالبان کے ہاتھوں میں بھاری مقدار میں اسلحہ چلا گیا۔
مائیک والٹز، ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی حمایتی ہیں اور انہوں نے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کرنے کی کوششوں کی بھی حمایت کی۔ وہ ٹرمپ کے اس دعوے کے حامی ہیں کہ فوج "نرم” ہو چکی ہے اور تنوع اور شمولیت کے پروگراموں پر بہت زیادہ توجہ دی جا رہی ہے۔مائیک والٹز چین کی اقتصادی پالیسیوں کے سخت نقاد ہیں، خاص طور پر اس کی دانشورانہ املاک کی چوری، غیر منصفانہ تجارتی رویوں اور امریکی سپلائی چین کے استحصال کے حوالے سے۔ وہ ایسی پالیسیوں کی حمایت کرتے ہیں جو امریکہ کو چینی مینوفیکچرنگ پر انحصار کم کرنے اور امریکی ٹیکنالوجی کو محفوظ بنانے کی ترغیب دیتی ہیں۔
والٹز نے چین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر 2022 کے بیجنگ سرمائی اولمپکس کے بائیکاٹ کی بھی حمایت کی،
نیا نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر امریکی خارجہ پالیسی سے متعلق مختلف چیلنجز کا سامنا کرے گا، جن میں یوکرین کی جنگ اور مشرق وسطیٰ کی بحرانوں پر توجہ مرکوز ہوگی۔ یوکرین جنگ میں روس اور شمالی کوریا کے بڑھتے ہوئے اتحاد کو بھی امریکی نگرانی میں رکھا جائے گا۔یہ تقرری اس وقت کی گئی ہے جب کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے ممکنہ انتخابی فیصلوں پر تشویش پائی جا رہی ہے،
معروف سوشل میڈیا صارف @desishitposterr نے اپنی حالیہ پوسٹ میں امریکی سیاست پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی کانگریس میں ایک اہم شخصیت، جو بھارت کے حق میں، پاکستان، طالبان اور چین کے خلاف مضبوط آواز اٹھاتی ہے، اب بھارتی کمیونٹی کے معاملات میں مزید فعال ہو گئی ہے۔ وہ نہ صرف بھارت کاؤکس کے شریک چیئرمین ہیں بلکہ ان کی سیاسی پوزیشن پاکستان کے لئے مزید مشکلات پیدا کرنے والی ثابت ہو سکتی ہے۔پوسٹ میں کہا گیا: "پاکستان کی سیاسی صورتحال اب مزید پیچیدہ ہو گئی ہے، اور ہم سب کو اس کے اثرات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکی سیاست میں بھارتی لابی کی مضبوط پوزیشن واضح ہو چکی ہے۔”
ٹرمپ کی صدارت کی دوسری مدت پہلی سے بالکل مختلف
ٹرمپ نے وائیٹ ہاؤس میں پہلی تقرری کر دی،خاتون کو ملا بڑا عہدہ
ٹرمپ کی کامیابی،شہزادہ ہیری کی امیگریشن فائل منظر عام پر آنے کاامکان