دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘

تمام سیکورٹی چیکس کی تکمیل کے بعد، طیارے کو ٹرمینل میں واپس پہنچا دیا جائے
0
87
indigo

نئی دہلی: دہلی سے وارنسی جانے والی ’انڈیگو‘ کی فلائٹ میں ’بم کی افواہ‘ کے فوراً بعد مسافروں سے خالی کرالیا گیا۔

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر لائن نے تصدیق کی کہ انڈیگو کی پرواز میں ”بم موجودگی سے متعلق کال“ موصول ہوئی تھی، اس لیے تمام مسافروں کو ایمرجنسی ایگزٹ کے ذریعے نکالا گیا،ہوائی جہاز کو معائنہ کے لیے محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، تمام سیکورٹی چیکس کی تکمیل کے بعد، طیارے کو ٹرمینل میں واپس پہنچا دیا جائے گا –

نیو انڈین ایکسپریس کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ وارانسی جانے والی انڈیگو کی پرواز کو منگل کی صبح یہاں کے ہوائی اڈے پر بم کی دھمکی موصول ہوئی تھی لیکن ہوائی جہاز کی تلاشی لینے پر کچھ نہیں ملا،بم کے خوف سے حکام نے جہاز میں موجود تمام عملے اور 176 مسافروں کو باہر نکال دیا اور جہاز کی تلاشی لی-

اے ایس پی شہر بانو وزیرداخلہ محسن نقوی کی پی ایس او تعینات

انڈیگو کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ مسافروں کو دوسرے جہاز میں وارانسی لے جایا جائے گا، جس کے صبح 11 بجے اڑان بھرنے کی امید ہے۔

ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ صبح تقریباً 5 بجے، وارانسی کے لیے روانہ ہونے والی انڈیگو فلائٹ کے غسل خانے میں ایک کاغذ کے بارے میں معلومات موصول ہوئی، جس پر ‘بم @5.30’ لکھا ہوا تھا جس کے بعد مکمل معائنہ کیا گیا،”کوئی مشکوک چیز نہیں ملی، مزید تفتیش جاری ہے۔”

شمالی کوریا جاسوس سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کا مشن ناکام

عہدیداروں نے بتایا کہ یہ دھمکی پائلٹ کے ذریعہ لیوریٹری میں کاغذ کے ایک ٹکڑے پر لکھی ہوئی پائی گئی جب انڈیگو 6E2211 پرواز اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہونے کی تیاری کر رہی تھی، پائلٹ کی جانب سے کنٹرول روم کو اطلاع دینے کے بعد سیکیورٹی آپریشن شروع کیا گیا۔

Leave a reply