آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دیدی
ڈبلن: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی۔
باغی ٹی وی : اس سے قبل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی مشن کو سفارتخانے کا درجہ دیا گیا تھا رواں سال کے شروع میں آئرلینڈ نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طورپر تسلیم کیا تھا، اس کے علاوہ اسپین اور ناروے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کر چکے ہیں۔
آئرش ٹائمزکے مطابق حکومت نے فلسطین سے جمہوریہ آئرلینڈ کے پہلے سفیر جیلان وہبہ عبدالمجید کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، جس سے مئی میں جمہوریہ کے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا۔
مصری فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،2 پائلٹ جاں بحق
آئرلینڈ اور ریاست فلسطین کے درمیان رسمی سفارتی تعلقات اس سال 29 ستمبر کو سفارتی نوٹوں کے تبادلے کے ذریعے قائم ہوئے تھے گزشتہ ماہ، ریاست فلسطین کی حکومت نے ویانا کنونشن کے تحت یہاں فلسطین کی نمائندگی کو ایک رہائشی سفارت خانے میں تبدیل کرنے کے اپنے ارادے کے بارے میں محکمہ خارجہ کو باضابطہ طور پر مطلع کیا-