مارگلہ کی پہاڑیوں کے ٹریل فائیو پر گمشدہ لڑکے کی نعش برآمد

taha

اسلام آباد: مارگلہ کی پہاڑیوں کے ٹریل فائیو پر گمشدہ لڑکے کی نعش برآمد ہو گئی پولیس کی جانب سے ٹریلز کی نگرانی اور دستوں کی تعیناتی کے باوجود یہ واقعہ پیش آیا،

ڈیڈ باڈی کی اطلاع فارسٹ اور انوائرمنٹ کےلوگوں نےپولیس کودی،ڈیڈ باڈی ایک گہری کھائی میں ہے،پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس نے طالب علم کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کر رکھا ہے،ترجمان پولیس کے مطابق بچے کی ڈیڈ باڈی کو نکالنے کے لیے لوہے دندی والا راستہ استعمال کیا جائے گا۔ جائے وقوعہ پہنچ کر ایس پی خود لواحقین کے ہمراہ موقع پر تصدیق کریں گے۔والدہ اور لواحقین کو بلوایا جارہا ہے تاکہ ڈیڈ باڈی کی شناخت کرسکیں، محکمہ جنگلات کے عملہ نے جو حلیہ بتایا ہے اس سے اور کپڑوں کی شناخت و جسامت سے وہی بچہ معلوم ہورہا ہے۔

گزشتہ روزترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا تھا کہ تھانا سیکرٹریٹ کے علاقے مارگلہ ہلز کے ٹریل فائیو سے دوستوں کے ساتھ ہائکنگ کیلئے جانے والا طالب علم مبینہ طور پر اغوا ہوگیا ہے، جس پر اغوا کا مقدمہ درج کر کے طالب علم کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔تا ہم اب طالب علم کی لاش مل گئی ہے،

مارگلہ ہلز پر ٹریل 5 اور ملحقہ علاقوں میں جاری سرچ آپریشن میں کوئیک ریسپانس ٹیم، مارگلہ فٹ پیٹرول اور ڈرون کیمروں کی مدد لی گئی، نوجوان کی آمدورفت کے حوالے سے سیف سٹی کیمروں سے بھی مدد لی گئی،طالب علم محمد طٰحہٰ دوستوں کے ساتھ ہائکنگ کیلئے ٹریل 5 پر گیا تھا، لیکن پھر وہ دوستوں سے بچھڑ گیا، طٰحہٰ کے دوستوں نے گھر فون کر کے پوچھا کہ طٰحہٰ گھر آیا یا نہیں

Comments are closed.