اسلام آباد: الخدمت فاؤنڈیشن اسلام آباد کے بنو قابل پروگرام کے تحت کراچی اور لاہورکے بعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں نوجوان طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔

باغی ٹی وی: سابق ممبرقومی اسمبلی ونائب امیرجماعت اسلامی پاکستان میاں محمداسلم، ضلعی صدر حامد اطہرملک، ڈائریکٹر بنو قابل پروگرام الطاف شیر، امیرضلع اسلام آباد نصراللہ رندھاوا، شہزاد عباسی ، ڈاکٹر آفاق سمیت دیگرذمہ داران،ماہرین تعلیم،دانشوروں نے فاطمہ جناح پارک میں منعقدہ میگاایونٹ میں اظہارخیال کیا۔

اس موقع پر اساتذہ،صحافیوں سمیت شہراقتدارکے مرد وخواتین اورنوجوانوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی میاں محمداسلم نےکہاکہ الخد مت فاؤنڈیشن کے ذریعے شہر اسلام آباد کے قابل نوجوانوں کو ایسا بنا دیں گے کہ نہ صرف وہ اپنی فیملی کو غربت کے اندھے کنویں سے نکالنے میں کامیاب ہو جائیں گے بلکہ وطنِ عزیز کے لئے زرمبادلہ کما کر قومی خدمت بھی سرانجام دیں گے، یہ صرف نوجوانوں کی نہیں ملک و قوم کی خدمت ہے۔

ننکانہ : فائرنگ کا تبادلہ،دیہاتیوں نے ایک ڈاکو زخمی حالت میں پکڑلیا

حامداطہرملک نے کہاکہ لاکھوں نوجوان اپنے بہتر مستقبل اور نوکریوں کی تلاش میں ہیں ہم انھیں اپنے پاؤں پرکھڑاکرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں آئی ٹی اور ووکیشنل سمیت دیگرفری کورسز کیلئے وفاقی دارالحکومت کے 12 ہزار نوجوانوں نے خود کو الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ رجسٹرڈ کیاتھاجن کا انٹری ٹیسٹ ہوا،سلیکشن کے بعد10اسکل ڈویلپمنٹ سنٹرزمیں ان بچوں اور بچیوں کو فری کورسزکروائے جائیں گے جس کے بعد وہ اس قابل ہوجائیں گے کہ وہ نیشنل اور انٹرنیشنل پلیٹ فارمز سے وابستہ ہوکرباعزت روزگار حاصل کریں۔

متحدہ قومی موومنٹ اور پی ایم ایل این کو سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق نہ ہو …

الخدمت فاؤنڈیشن کی کوشش ہے پاکستانی نوجوان روزگارتلاش کرنے کی بجائے روزگاردینے والے بنیں اس موقع پر ٹیسٹ میں شریک نوجوانوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا اور یہ عزم کیا کہ اپنے خاندان کی کفالت کے ساتھ انسانیت کی خدمت کیلئے ہر بھی کوشاں رہیں گے۔

Shares: