اسرائیلی ایئر لائن ایلوم نے ماسکو کے لیے پروازیں معطل کر دیں

airline

اسرائیلی ایئر لائن ایلوم نے اپنی پروازوں کو ماسکو کے لیے ایک ہفتے کے لیے معطل کر دیا ہے،

یہ فیصلہ آذربائیجان کے طیارہ حادثہ کے ایک دن بعد کیا گیا، آذربائیجان کی ایئر لائنز کا ایک طیارہ، جس میں 67 افراد سوار تھے، آذربائیجان کے دارالحکومت باکو سے روس کے چیچنیا کے شہر گروزنی جا رہا تھا اور راستے میں قازقستان کے شہر آکتاؤ کے قریب 3 کلومیٹر کے فاصلے پر گر کر تباہ ہو گیا۔قازقستان کے حکام کے مطابق، اس حادثے میں طیارے کے 38 مسافر ہلاک ہو گئے، جبکہ 29 افراد زندہ بچ گئے۔ آذربائیجان اور قازقستان کی حکومتوں نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اسرائیلی روزنامہ کے مطابق، ایلوم نے یہ فیصلہ آذربائیجان کے طیارے کے حادثے کے بعد کیا، جسے قازقستان میں روسی فضائی دفاعی نظام کے بارے میں تحقیقات کے دوران ملنے والی معلومات سے جوڑا جا رہا ہے۔آذربائیجان کے سینئر حکام نے جمعرات کو تصدیق کی کہ آذربائیجان ایئر لائنز کے طیارے کا حادثہ روسی میزائل سسٹم کی وجہ سے ہوا تھا۔

آذربائیجانی میڈیا نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے نتائج کے مطابق، یہ طیارہ روسی میزائل سسٹم سے حملے کا شکار ہوا تھا جب وہ گروزنی کے قریب پہنچ رہا تھا۔ اس حادثے اور اس سے جڑی تحقیقات نے بین الاقوامی سطح پر تشویش بڑھا دی ہے اور اس کے اثرات کو عالمی فضائی سلامتی پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

More posts