جاسوسی کروانے کیلئے ملازم کو تب خریدا گیا جب عمران خان وزیر اعظم تھے،شہباز گل
جاسوسی کروانے کیلئے ملازم کو تب خریدا گیا جب عمران خان وزیر اعظم تھے،شہباز گل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی موقف کی جیت ہوئی ،
شہباز گل کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں پرالیکشن کمیشن نے غیر آئینی کام کیا ،دنیا سستا تیل لے رہی ہے اور ہم غلام ہیں، آزاد فیصلے نہیں کرسکتے،احسن اقبال دوبارہ نیا ویژن لارہے ہیں جسے یوٹرن بھی کہہ سکتے ہیں احسن اقبال کے مطابق 2023 تک اکانومی 100 بلین تک جانی تھی،تحریک انصاف نے 90 فیصد ایل این جی خریدی تھی آج حکومت ایل این جی نہیں لے رہی جولائی میں لوڈ شیڈنگ سے ہوش اڑ جائیں گے،ن لیگی گروپ بتاتا تھا ہم آئسولیٹ ہوگئے ہیں الیکشن سندھ اور خیبرپختونخوا میں ہوئے لیکن دونوں میں صورتحا ل کا فرق واضح تھا،جب سے حکومت آئی ہے،مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ، قانون سازی 1100 ارب روپے کی چوری بچانے کے لیے کی گئی سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ سے محروم کرنے کا قانون لایا گیا،عمران خان سے این آر او مانگا جاتا تھا اس کے لیے چن چن کے کام کیے گئے، فوج ہمارے دل میں ہے، کسی ڈر اور مصلحت سے نہیں ہمارا موقف ہے کہ ہماری خارجہ پالیسی ہمارے مطابق ہو،
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کے بیڈروم میں جاسوسی کروانے کیلئے انکے ملازم کو تب خریدا گیا جب عمران خان وزیر اعظم تھے، کن دفاتر میں کیا ہوتا رہا ہمارے پاس ویڈیو اور آڈیو ثبوت موجود ہیں۔ ڈیوائس نصب کرنے والے ملازم کو عمران خان نے معاف کردیا ،غریب ملازم سے مار پیٹ نہ کریں اصل چہروں کو سامنے لائیں آئی جی اسلام آباد چھپے ہوئے پیغام بھیجتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے خلاف نہیں پریڈ گراؤنڈ میں بہت سی جماعتیں پہلے بھی جلسہ کرچکی ہیں ،تحریک انصاف بھی پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی سندھ میں عوام زیادہ نکلتی ہے تو زیادہ ووٹ پڑتا ہے زیادہ ووٹ پڑتا ہے تو زیادہ دھاندلی کرنا پڑتی ہے،
لاہور میں خواجہ سرا پر نا معلوم افراد تیزاب پھینکنے کے بعد فرار:
لاہور میں خواجہ سرا کو قتل کر دیا گیا
سارہ گِل نے پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہ
خواجہ سرا مشکلات کا شکار،ڈی چوک میں احتجاج،پشاورمیں "ریپ” کی ناکام کوشش
خواجہ سرا کے روٹھنے پر خود کو آگ لگانے والا پریمی ہسپتال منتقل