پاکستان رینجرز (سندھ) اورپو لیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سکندر گوٹھ سے ڈکیتی اور اسٹر یٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان عثمان اور شیر یار کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضے سے، ایک عدد 30بور پسٹل بمعہ 2عدد راؤندز، ایک عدد مو ٹر سائیکل،2عدد مو با ئل فون اور نقدی بھی برآمد کر لی گئی۔
ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اچانک رینجرز مو ٹر سائیکل اسکوارڈکو دیکھ کر تنگ گلیوں میں فرار ہونے کی کو شش کی۔ رینجرز موٹر سا ئیکل اسکوارڈ نے ملزمان کا تعا قب کیا اور گرفتار کر لیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ کراچی کے مختلف علاقوں ملیر، صفورا، گلستان جو ہر اور گردونواح میں 30 سے زائد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملو ث ہیں۔ ملزمان حال ہی میں سکندر گو ٹھ راجپوت ڈیری شاپ سے ڈکیتی کے دوران10ہزار روپے لوٹ کر فرار ہو گئے تھے جس کی تصدیق ڈیری شاپ کے مالک نے مو قعہ پر کر دی۔ ملزمان کے دیگر سا تھیوں کی گرفتاری کے لیے چھا پے مارے جارہے ہیں۔
رینجرز ہیڈکواٹرمیں ترجمان رینجرز نے صحافیوں کو سالانہ رپورٹ پربریفنگ دی ہے،
موٹروے کے قریب خاتون سے مبینہ زیادتی ،پولیس کی 20 ٹیمیں تحقیقات میں مصروف
ترجمان رینجرزکے مطابق گرفتارملزمان کو بمعہ اسلحہ و ایمو نیشن، مو ٹرسائیکل،مو بائل فون اور نقدی مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔