کراچی ایئرپورٹ پر ایئربلیو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا
نجی ایئر لائن ایئر بلیو کی فلائیٹ نمبر 208 رات سوا آٹھ بجے کراچی ایئرپورٹ سے اسلام آباد کے لئے ٹیک آف کرنے لگی تھی کہ ٹیک آف کے وقت اچانک انجن میں خرابی آگئی، جس کے بعد طیارے کے پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگادی۔پائلٹ نے طیارے میں سوار مسافروں کی بریک لگا کر جانیں بچا لیں، طیارے سے تمام مسافروں کو اتار کر لیا گیا، مسافروں کو متبادل پرواز سے اسلام آباد روانہ کیا جائے گا،طیارے کا معائنہ کرنے کے لیے ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی، ایئر بلیو حکام نے ابھی تک اس حوالہ سے کوئی بیان جاری نہیں کیا