کراچی حب سٹی پولیس کی کارروائی، 6 ملزمان گرفتار
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2021/02/police.jpg)
کراچی : حب سٹی پولیس نے مدینہ کالونی میں کارروائی کے دوران چوری کی گئی 5 موٹر سائیکلیں ، تین عدد ٹی ٹی پسٹل اور ایک ٹو ڈی کار برآمد کرلی جبکہ 6 ملزمان گرفتار کرلئے گئے ہیں.
تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ طارق الہی مستوئی کی ہدایت پر ڈی ایس پی حب سرکل یونس رضا کی زیرنگرانی میں ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مدینہ کالونی حب میں مکان پر چھاپہ مارکر چوری کی گئی پانچ موٹرسائیکلیں ٹکڑے کرکے پرزہ پاٹ کی شکل میں کار میں لوڈ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں دھرلیا، ملزمان کے قبضے سے تین عدد ٹی ٹی پسٹل بر آمد کرلئے ہیں۔ برآمد موٹر سائیکلوں میں تین موٹر سائیکلیں حب کے علاقے زہری اسٹریٹ، زہری اسٹریٹ اور پاٹھڑہ سے چوری کی گئی تھی ۔ ملزمان چوری شدہ موٹر سائیکلیں پرزے کرکے کار کار کے ڈریئے خضدار اسمگل کرنا چاہتے تھے ۔ کارروائی میں 6 ملزمان گرفتار کئے گئے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایچ او حب سٹی عطاء اللہ نمانی کا شہر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کاروائیاں جاری ہے ۔