قصور:نئے ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)نئے ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیا،عوام الناس کیلئے تمام تر سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانا میری اولین ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر قصور

تفصیلات کے مطابق قصور میں سابق ڈپٹی کمشنر قصور ریاض بھٹی کے تبادلے کے بعد نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے گزشتہ روز اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے،کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 38 ویں کامن سے ہیں اور اس سے قبل ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد، مانسہرہ، خوشاب، سرگودھا، ایڈیشنل سیکرٹری چیف منسٹر، ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور دیگر اہم عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں

ڈپٹی کمشنر نے تعیناتی کے پہلے روز ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی جس میں تمام ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز نے تفصیلی بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر قصورکیپٹن (ر) اورنگزیب حیدر خان نے اس موقع پر تمام افسران کو ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت عوام الناس کو تمام شعبہ زندگی میں ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا اور شہریوں کیلئے بنیادی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی سستی کو برداشت نہیں کیا جائیگا

نیز انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی ستھرائی، پرائس کنٹرول،روٹی، آٹا، پھل، سبزیاں سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی دستیابی اور مقررہ قیمتوں پر فراہمی اولین ترجیح ہے

انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اپنی اپنی تحصیلوں میں مقرر کردہ ریٹس کی نمایاں جگہوں پر لسٹیں آویزاں کروانے کی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے تمام افسران اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے سرانجام دیں کرپٹ اور کام نہ کرنے والے افسران کیلئے ضلع قصور میں کوئی جگہ نہیں تا ہم کرپشن کو کسی بھی صورت قبول نہیں کیا جائیگا

Leave a reply