باغی ٹی وی: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور تحریک انصاف پارلیمنٹرینز (پی ٹی آئی پی) کے ارکان کے درمیان شدید گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔ اجلاس کے دوران ایوان میں شور شرابا، تلخ جملوں اور کرپشن کے الزامات کا تبادلہ ہوا۔
پی ٹی آئی پی کے رکن اقبال وزیر نے اسمبلی میں الزام لگایا کہ ان کے حلقے میں محکمہ آبپاشی کا ٹینڈر کسی اور مقام پر کھولا گیا، جو صوبے کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ آبپاشی کے وزیر اس کرپشن پر وضاحت دیں اور اسپیکر سے ایکسیئن و دیگر افسران کے خلاف انکوائری کا مطالبہ بھی کیا۔
جواب میں پی ٹی آئی کے نیک محمد داوڑ نے شدید ردعمل دیا اور کہا کہ پچھلی حکومت میں اقبال وزیر خود صوبائی وزیر تھے، ان کے دور اور موجودہ وزارت دونوں کی انکوائری کرائی جائے۔ نیک محمد نے طنز کرتے ہوئے الزام لگایا کہ "آپ کے دور میں لمبے بالوں والے افراد کو لاکر ٹینڈر کھلوائے جاتے تھے۔”
اس موقع پر دونوں جماعتوں کے دیگر اراکین بھی ایک دوسرے کی حمایت میں کھڑے ہو گئے اور ایوان میں شور شرابا شروع ہو گیا، جس پر اسپیکر کو مداخلت کرنا پڑی۔ایوان میں پیدا ہونے والی کشیدہ فضا نے اسمبلی کی کارروائی کو متاثر کیا، جبکہ اسپیکر نے اراکین سے تحمل اور پارلیمانی آداب کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔
پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیرمقدم
سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس پیپلزپارٹی میں شامل
ابھینندن کو گرفتار کرنے والے ہیرو میجر معیز عباس جنوبی وزیرستان میں شہید
کشن گنگا اور رتلے منصوبے: پاکستان نے کارروائی روکنے کی بھارتی درخواست مسترد کردی
بھارت کا ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں نیا بدترین ریکارڈ