لاہور کے سینئر صحافی اسلام آباد میں گزشتہ روز سے لاپتہ

0
41

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے سیںئر صحافی اسلام آباد میں لاپتہ ہو گئے

لاہور پریس کلب کے ممبر.پنجاب یونین آف جرنلٹس کے ممبر.نوائے وقت گروپ کے میگزین ندائے ملت کے ایڈیٹر اور کئی کتابوں کے مصنف محمد انیس الرحمن اسلام آباد سے لاپتہ ہوگئے.

اطلاعات کے مطابق وہ کل دوپہر سعودی سفارتخانے کسی کام سے گئے مگر لاپتہ ہوگئے.وہ دوست کی گاڑی پر گئے تھے.تھانہ ترنول نے درخواست وصول کر لی مگر رپورٹ کےلئے تھانہ سیکریٹیرٹ رجوع کرنے کو کہا.

صدر پنجاب یونین آف جرنلسٹ ضیاء اللہ خان نیازی کے مطابق انیس الرحمان بدھ کی دوپہر ایک بجے سے لاپتہ ہیں،صحافی تنظیموں نے اس واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سینئر صحافی انیس الرحمٰن کی بازیابی کےلئے حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

صحافی تنظیموں نے حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انیس الرحمن کو فوری طور پر بازیاب نہ کرایا گیا تو نہ صرف حکومتی فنکشنز کا بائکاٹ کیا جائے گا بلکہ ملک گیر احتجاجی تحریک بھی چلائی جائے گی۔

Leave a reply