لنڈی کوتل(مہدشاہ کی رپورٹ) باغی ٹی وی کی 13ویں سالگرہ کا جشن پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ تقریب میں پریس کلب کے صدر شاہ رحمان شینواری، جنرل سیکرٹری شاہد شینواری، مزدور یونین رہنما غفور خان، اور سماجی شخصیت حاجی ایوب شینواری نے شرکت کی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور باغی ٹی وی کی عوامی مسائل اجاگر کرنے کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ رحمان شینواری نے کہا کہ باغی ٹی وی نے ہمیشہ عوام کی آواز کو حکام بالا تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باغی ٹی وی ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو اردو، پشتو، ، انگریزی اور چائنیز زبانوں میں عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ لاقانونیت کے خلاف مضبوط کردار ادا کر رہا ہے۔

تقریب کے دیگر شرکاء نے بھی باغی ٹی وی کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ میڈیا ادارہ نہ صرف پاکستان بلکہ افغانستان کے عوام کی آواز بن کر دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان خوشحالی اور امن کے فروغ کے لیے نمایاں کام کر رہا ہے۔ باغی ٹی وی کی پشتو سروس کو خصوصی طور پر سراہتے ہوئے کہا گیا کہ یہ سروس دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

شرکاء نے باغی ٹی وی کی ٹیم کے جذبے اور لگن کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ ادارہ مستقبل میں بھی عوامی مسائل کے حل کے لیے اسی جوش و خروش سے اپنی خدمات جاری رکھے گا۔

Shares: