لاڑکانہ میں ایڈز، عالمی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بلاول زرداری کے آبائی حلقہ اور پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ میں ایچ آئی وی ایڈز پھیلنے کی تحقیقات کے لئے عالمی ماہرین کی ٹیم کراچی پہنچ گئی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول زرداری کے حلقہ لاڑکانہ کے علاقے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی سے متاثرہ 700 مریض سامنے آچکے ہیں جن میں 576 بچے بھی شامل ہیں۔ ڈاکٹرز نے 21 ہزار سے زائد افراد کے ٹیسٹس کئے ہیں۔ سندھ میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد ہزارو ں میں ہے، ایڈ ز پھیلنے کے حوالہ سے تحقیقات کے لئے عالمی ماہرین کی ٹیم پاکستان آ ئی ہے جو رتوڈیرو جائے گی. 12 رکنی ٹیم میں عالمی ادارہ صحت، یونیسف، یو این ایڈز اور سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول امریکہ کے ماہرین شامل ہیں۔ تحقیقاتی ٹیم امریکی، برطانوی، جرمن، سوئس، اطالوی، کینیڈین، تھائی، لبنانی، ایتھوپین اور پاکستانی ماہرین پر مشتمل ہے۔ بین الاقوامی تحقیقاتی ٹیم کی سربراہی عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اولیور مورگن کر رہے ہیں۔

بلاول زرداری نے سندھ میں ایڈز کے بڑھتے ہوئے مریضوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اجلاس طلب کیا تھا جس میں ڈاکٹروں نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 32 دنوں میں رتو دیرو تعلقہ اسپتال میں 22ہزار سے زائد افراد کی ایچ آئی وی اسکریننگ کی گئی ہے. بلاول زرداری نے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں سے ملاقات کی، ان کے والدین کو حوصلہ دیا ،کیمپ میں ایڈز کے مریضوں سے ملاقات کی. بلاول بھٹو زرداری نے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کے نئے قائم کیےگئے وارڈ کا بھی دورہ کیا. اس موقع پر بلاول زرداری نے کہا کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے .

واضح رہے کہ سندھ میں ایڈز کے مریضوں میں اضافہ ہونے پر شیخ رشید و دیگر نے بلاول پر تنقید کی تھی،

Comments are closed.