آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 7 روپے 43 پیسے فی کلو سستی کر دی۔
اوگر نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 233 روپے 10 پیسے فی کلو مقرر ہو گئی ایل پی جی کا 11.8 کلو گرام کا گھریلو سلنڈر 87 روپے 71 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد نئی قیمت 2 ہزار 751 روپے ہو گئی،ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔
دوسری جانب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے،رائع کا کہنا ہے کہ آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 20 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے ڈیزل 20 روپے فی لیٹر جبکہ پیٹرول 15 روپے فی لیٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے، قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم شہباز شریف دیں گے،حتمی منظوری وزیراعظم شہباز شریف دیں گے۔
واضح رہے کہ حکومت نے رواں 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 80 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔
ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
پاکستان میں 68 فیصد بیماریاں گندا پانی پینے سے پھیلتی ہیں،مصطفی کمال
لاہور ہائیکورٹ میں صنم جاوید کی ضمانت منظور