باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور مدرسے میں دھماکہ ہوا ہے،. مدرسے کے مہتمم مشکوۃ شریف کا درس دے رہے تھے، اسی دوران دھماکہ ہو گیا
دھماکے کی ویڈیو سامنے آ گئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدرسہ کے مہتمم شیخ رحیم اللہ حقانی کلاس پڑھا رہے ہیں، اسی دوران ہی دھماکا ہو جا تا ہے جس کے بعد مدرسہ میں کہرام مچ جاتا ہے، زخمی چیخ و پکار کرتے ہیں، اللہ اکبر کی آوازیں آتی ہیں
#پشاور_دھماکہ_ویڈیوں
دھماکہ سے چند لمحہ پہلے شیخ رحیم اللہ حقانی صاحب مشکواة شریف کے درس دیتے ہوئے
😪😪😪 pic.twitter.com/UoDcny4QLo— Dr M Sadiq safi (@Sadiqsafii) October 27, 2020
پشاور دھماکے میں زخمیوں اور اموات میں بھی اضافہ ہوا ہے، سات افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 70 زخمی ہو گئے ہیں،لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی جبکہ دھماکے کی جگہ پر بی ڈی یوکے عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے جبکہ دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔
پشاور دھماکے کی ابتدائی تفصیلات pic.twitter.com/C1lFQyrku1
— Shahid Hussain (@ShahidHussainJM) October 27, 2020
پولیس کے مطابق مدرسے میں داخل ہونے والے مشکوک شخص کی تلاش جاری ہے، شہید اور زخمی بچوں کی شناخت کا عمل جاری ہے
معاون خصوصی اطلاعات کامران بنگش نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا دھماکا امن کو ثبوتاژ کرنے کی ناکام کوشش ہے، دھماکے میں ہونے والے مالی و جانی نقصان افسوسناک ہے، ریسکیو آپریشن جاری ہے، زخمیوں کو تمام تر طبی سہولیات مہیا کی جا رہی ہے، دھماکے کی نوعیت کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔
پشاور میں دھماکا، مدرسے کے 5 طلبا جاں بحق، 50 زخمی
مشکوک شخص مدرسے میں آیا اور یہ چیز چھوڑ کر گیا جس کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس