میں اجمل قصاب کا بھائی ہوں،ممبئی پولیس کنٹرول روم کو دھماکے سے اڑا دوںگا، شہری کی دھمکی پر پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
28 سالہ نشے میں دھت سیکیورٹی گارڈ کو پولیس نے اس الزام میں گرفتار کر لیا کہ اس نے ممبئی حملے کے ملزم اجمل قصاب کا "بھائی” بن کر پولیس کنٹرول روم اور ممبئی سینٹرل کو بم سے اُڑانے کی دھمکی دی۔پولیس حکام کے مطابق، ملزم پِیوش شکلا کو منگل کی صبح ملند ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے اسٹیشن چھوڑنے کو کہا گیا تھا، جو کہ اس وقت کا معمول ہوتا ہے جب آخری مقامی ٹرینیں سبوربن اسٹیشنوں سے روانہ ہو جاتی ہیں۔شکلا کو اس بات پر غصہ آیا اور اس نے پولیس کنٹرول روم میں شکایت درج کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس کے بعد اس نے منگل کی صبح پولیس ہیلپ لائن نمبر ‘100’ پر کال کی، اور نشے کی حالت میں اس پولیس اہلکار کو گالی گلوچ کی۔ پولیس افسر نے بتایا کہ شکلا نے اپنے آپ کو 26/11 کے "حملہ آور”محمد اجمل قصاب کا بھائی بتایا اور پولیس کنٹرول روم اور ممبئی سینٹرل پر بم دھماکہ کرنے کی دھمکی دی۔
پولیس نے منگل کی شام تھانے سے شکلا کو اس کے موبائل فون کے ذریعے ٹریک کر کے گرفتار کیا۔ ایک مقدمہ ملند پولیس اسٹیشن میں درج کر لیا گیا ہے، اور شکلا کو قانونی نوٹس بھی جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اجمل قصاب، جو 26/11 ممبئی حملے میں زندہ گرفتار ہونے والا واحد نوجوان تھا، نومبر 2012 میں اجمل قصاوب کو مقدمہ کے بعد پھانسی دے دی گئی تھی۔