میئر اسلام آباد کی معطلی، عدالت نے کس سے کیا جواب طلب؟

0
41

میئر اسلام آباد کی معطلی، عدالت نے کس سے کیا جواب طلب؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلا م آباد ہائیکورٹ میں میئراسلام آباد شیخ انصرعزیز کی معطلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،

درخواست میں وفاقی حکومت اوروزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے ۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کوکارروائی سے روکا تھا،معاملہ زیرسماعت ہونے کے باوجود حکومت نے معطل کردیا،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ وفاقی حکومت نے خلاف قانون معطل کیا،عہدے پربحال کیا جائے اورمیری معطلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قراردیاجائے۔

اسلام آبا ہائیکورٹ نے میئر اسلام آباد کی معطلی کا نوٹیفکیشن فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کمیشن کو جمعرات کو طلب کرلیا، عدالت نے کہا کہ فریقین کو سننے کے بعد عدالت نوٹیفکیشن معطلی کا فیصلہ کرے گی ،

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاق کا تحریری جواب آنے دیں پھر اس کے سماعت کرتے ہیں۔ عدالت نے فریقین کو دو دن میں تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 21 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے میئراسلام آباد شیخ انصر عزیز کی معطلی کیخلاف درخواست پر وزارت داخلہ و دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

Leave a reply