مزید دیکھیں

مقبول

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے...

جائے حادثہ پر باؤنڈری والز تعمیر،شہریوں کا شکریہ

قصور گزشتہ دنوں کیڑی ڈبہ روہی نالے میں گرنے سے...

ٹرمپ، جے ڈی وینس اور مسک کی گرفتاری کی پیشگوئی

واشنگٹن: ایک ٹک ٹاک انفلوئنسر نے صدر ٹرمپ، نائب...

امریکہ کی نئی سفری پابندیاں، لسٹ میں پاکستان بھی شامل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری...

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا منفرد انداز

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی...

میئر کراچی سے امریکہ کی پرنسپل سیکریٹری آف اسٹیٹ کی ملاقات

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب سے امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہورسٹ اور قونصل جنرل اسکاٹ اربوم نے جمعرات کے روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے صدر دفتر میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا،.

باغی ٹی وی کے مطابق میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ اور قونصل جنرل کو کے ایم سی صدر دفتر آمد پر خوش آمدید کہا اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے امریکی وفد کو کراچی کی تاریخی حیثیت اور عمارات سے متعلق آگاہ کیا اور بتایا کہ کراچی میں ٹیکس کے نظام کو بہتر اور شفاف کیا ہے جس سے آمدنی میں اضافہ ہوا ہے، کراچی پاکستان کا معاشی، صنعتی، تجارتی اور فنانشل حب ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت کچی آبادیوں میں پروجیکٹ بنائے جاسکتے ہیں، حکومت سندھ نے پانی و سیوریج کی پرانی لائنوں کو تبدیل کرنے کے لئے مالی مدد فراہم کی ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی پاکستان کا اقتصادی مرکز اور سب سے بڑا شہر ہے، وقت گزرنے کے ساتھ کراچی کی آبادی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے،کراچی کو دنیا کے تمام بڑے میٹروپولیٹن شہروں کی طرح متعدد چیلنجز کا سامنا ہے، ترجیحی مسائل میں فراہمی و نکاسی آب، صحت و صفائی اور انفراسٹرکچر کی ترقی شامل ہیں جن کے حل پر موجودہ حکومت بھرپور توجہ دے رہی ہے اور کراچی کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری ہے، انہوں نے کہاکہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مستحکم ادارہ بنانے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر اور معیاری بلدیاتی سہولیات فراہم کی جاسکیں، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت سے عمدہ ورکنگ ریلیشن شپ کے باعث کراچی کے کئی ترقیاتی منصوبوں میں صوبائی حکومت مدد کررہی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی معیشت کی بہتری چاہتی ہے اور لبرل سوچ کی حامل سیاسی جماعت ہے جسے عوام کی بھرپور حمایت حاصل ہے، امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہورسٹ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے دوستانہ تعلقات ہیں، متعدد شعبوں میں امریکہ پاکستان کو بھرپور معاونت فراہم کررہا ہے ، تو قع ہے کہ مستقبل میں دونوں ملکوں کے تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور باہمی تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امریکی قونصلیٹ کے ساتھ رابطہ اور تعاون جاری رہے گا، امریکہ کی پرنسپل ڈپٹی اسٹیٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ الزبتھ ہورسٹ (Elizabeth Horst) اور قونصل جنرل Scott Urbom کو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔

ڈی جی آڈٹ سندھ نے ماسٹر پلان اتھارٹی کو غیر قانونی قرار دے دیا

کراچی سے حوالہ ہنڈی کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا

طیارہ حادثہ کیس، کور ٹ کا مختلف اداروں کو جواب داخل کرنے کا حکم