ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے-

باغی ٹی وی: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم گرم رہے گا جبکہ کچھ مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے کے علاوہ بارش کا بھی امکان ہے،کراچی اور گردو نواح میں بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

جاپانی وزیراعظم فومیو کِشیدا 3 روزہ دورے پر سعودیہ عرب پہنچ گئے

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارش متوقع ہے مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، شیخوپورہ، ساہیوال اور اوکاڑہ، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، ایبٹ آباد ، بالاکوٹ ،مانسہرہ، کرم، وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں 13 جولائی سے 17 جولائی تک مون سون کا نیا اسپیل جاری رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ

Shares: