مراکش،زلزلے نے تباہی مچا دی،اموات 800 سے بڑھ گئیں

مراکش کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی رپورٹ ہے ابھی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،
0
57
tabahi003

مراکش میں تباہ کن زلزلے سے 800 افراد کی موت ہو گئی ہے، بلندو بالا عمارتیں زمین بوس ہو گئی ہیں، ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے ہیں

مراکش میں زلزلے نے ہر طرف تباہی مچا دی، مراکش کے پہاڑوں اطلس پر زلزلہ آیا جس کے نتیجے میں 800 کے قریب افراد کی موت ہوئی ہے، 200 کے قریب افراد زخمی ہوئے ہیں، مراکش کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ یہ ابتدائی رپورٹ ہے ابھی نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے،

مراکش میں زلزلے سے تباہی،تمام پاکستانی محفوظ ہیں
مراکش میں پاکستانی بھی مقیم ہیں، سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اچھی خبر یہ ہے کہ مراکش میں زلزلے کے بعد پاکستانی محفوظ ہیں، ہمارے سفارت خانے کے مطابق تمام پاکستانی مراکش میں محفوظ ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ رباط، کاسابلانکا اور ایشوئیورا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں

میڈیا رپورٹس کے مطابق جانی نقصان اور مالی نقصان پہاڑی علاقوں میں ہوا جہان پہنچنا انتہائی مشکل کام ہے، کئی عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں، مسجد کا مینار بھی گر گیا تو وہیں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی عمارت بھی گر کر تباہ ہو گئی،ہر طرف عمارتوں کے ملبے ہیں، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت کی بھی اطلاع ہے،شہریون کا کہنا ہے کہ لوگ ملبے تلے دبے ہیں جن کو نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں،

زلزلے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آ رہی ہیں، مراکش میں تاریخی عمارتیں بھی ملبے کا ڈھیر بن گئیں زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں

ابتدائی زلزلے کے بعد آفٹر شاکس آئے تھے جس کے بعد لوگ گھروں سے نکل پڑے تھے، 20 سیکنڈ تک زلزلہ آیا تا ہم ہر طرف تباہی مچا گیا، مراکش کے جیو فزیکل سینٹرکے مطابق زلزلہ ہائی اطلس کے اغل علاقے میں آیا جس کی شدت 7.2 تھی۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے زلزلے کی شدت 6.8 بتائی اور کہا کہ یہ 18.5 کلومیٹر (11.5 میل) کی نسبتاً کم گہرائی میں تھا

نگران وزیراعظم کا مراکش میں شدید زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے مراکش میں شدید زلزلے سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا،وزیراعظم نے مراکش کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا،وزیراعظم نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں مراکش کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں پاکستان مراکش کے بہادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرے گا

بلاول کا مراکش میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس
پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مراکش میں قیامت خیز زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا اور کہاکہ مراکش میں زلزلے کے سبب ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور صدمہ پہنچا ہے پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان کی عوام مشکل گھڑی میں اپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ ہیں ،پی پی پی چیئرمین نے زلزلے میں اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی،

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے مراکش میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پاکستان کی عوام اور حکومت اپنے مراکش بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔چیئرمین سینیٹ نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ ا س ناگہانی آفات کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی بھی دعا کی۔محمدصادق سنجرانی نے کہا کہ مراکش کے بہادر عوام اپنے روایتی عزم اور برداشت سے اس آفات کا مقابلہ کریں گے۔ پاکستانی قوم کی دعائیں مراکش کی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹرمرزامحمدآفریدی نے بھی اپنے پیغام میں مراکش میں زلزلے کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دلی دکھ اورافسوس کا اظہار کیاہے

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مراکش میں خوفناک زلزلے نے قیامت صغریٰ برپا کر دی ہے۔ تین سو سے زائد اموات اور ڈھیڑہ سو کے قریب زخمیوں نے پوری امت مسلمہ کو سوگوار کر دیا ہے۔ پاکستانی عوام بالخصوص استحکام پاکستان پارٹی غم کی اس گھڑی میں برادر اسلامی ملک کی عوام کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ اللہ انہیں اس پریشانی سے جلد نکلنے اور اس دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین

زلزلہ،ہم نے مراکش کو اپنی امداد کی پیشکش سے آگاہ کیا ہے،ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مراکش کی مملکت کے ساتھ یکجہتی کرتے ہیں, پاکستانی عوام اور حکومت کے زلزلے میں ہونے والے المناک جانی نقصان پر دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں, ہم نے مراکش کو اپنی امداد کی پیشکش سے آگاہ کیا ہے, رباط میں ہمارے سفارت خانے نے پاکستانی برادری سے ان کی حفاظت کے بارے میں رابطہ کیا ہے, ابتدائی اطلاعات کے مطابق تمام پاکستانی شہری محفوظ ہیں, ہم اس سانحے کے تناظر میں ان کی سہولت کے لیے صورتحال کی نگرانی کرتے رہیں گے,

Leave a reply