سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے چیمپئن ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد پی سی بی کو آئینہ دکھایا ہے

مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے پی سی بی اور نیوزی لینڈ کے کرکٹ بورڈ کی آمدنی پر بات چیت کی ہے. مبشر لقمان نے پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ دنیا کا چوتھا امیر ترین کرکٹ بورڈ ہے جبکہ نیوزی لینڈ کا دسواں نمبر ہے،اس کے باوجود نیوزی لینڈ میچ جیت گیا اور پاکستان ہار گیا

مبشر لقمان نے پاکستانی کھلاڑیوں اور نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی آمدنی کا بھی موازنہ کیا اور کہا کہ بابر اعظم ،شاہین شاہ آفریدی ،رضوان اور حارث رؤف کی سالانہ آمدنی سپر سیڈ نیوزی لینڈ بورڈ سے مجموعی طور پر 25 نیوزی لینڈ کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کی سالانہ آمدنی کے برابر ہے.

مبشر لقمان کی پوسٹ سے یہ واضح ہوتا ہے کہ پی سی بی امیر ترین بورڈ اور کھلاڑیوں کی آمدن زیادہ ،تاہم کھلاڑیوں کی کھیل میں اور پی سی بی کی کرکٹ میں دلچسپی نہیں یہی وجہ ہے کہ دسویں نمبر پر مالی حساب سے نیوزی لینڈ کے بورڈ اور کم آمدنی والے کھلاڑیوں نے پاکستان کو شکست دی. پی سی بی کی مالی حیثیت اس بات کا عندیہ دیتی ہے کہ پاکستان کے کرکٹرز کو عالمی سطح پر اپنی پرفارمنس کے لحاظ سے کمال کا مظاہرہ کرنا چاہئے لیکن ایسا نہیں ہو رہا. شکست پر شکست پاکستانی ٹیم کا شیوہ بن چکا ہے اور پاکستانی قوم موجودہ بورڈ اور کھلاڑیوں سے مایوس ہو چکی ہے

مبشر لقمان کی پوسٹ سے یہ بھی واضح ہوتا ہے کہ پی سی بی کے امیر ترین بورڈ ہونے کے باوجود کرکٹ مزید کمزور ہو رہی ہے. پاکستان کے کھلاڑیوں کو عالمی کرکٹ میں اپنا لوہا منوا نا چاہیے تھا لیکن یہاں تو اپنےہی گھر میں پاکستانی ٹیم میچ ہا ر رہی ہے .ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں ایسے کھلاڑیوں کو جگہ دی جائے جومال کی بجائے کھیل کو ترجیح دیں .

چیمپئنز ٹرافی ، افتتاحی میچ میں پاکستان کی شکست، سوشل میڈیا پر بابر اعظم سمیت ٹیم پر تنقید

بیٹنگ میں اچھا آغاز نہیں مل سکا۔ سلمان آغا

Shares: