منعم ظفرنےلیاقت آباد میں محمدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کردیا

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق اور ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب کے ہمراہ ٹاؤن کے تحت اہلیان لیاقت آباد کے لیے محمدی اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا اور محمدی گراؤنڈ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کا بھی آغاز کیا۔

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمدی اسپورٹس کمپلیکس میں افتتاحی تقریب کے شرکاء سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ،جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق،ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب ،وائس چیئرمین اسحاق تیموری،ناظم علاقہ لیاقت آباد مسعود علی،چیئرمین یوسی 2 عبید احمد خان ودیگر نے بھی خطاب کیا ۔منعم ظفر خان نے کہاکہ کراچی میں جس دن سے ٹاؤن چیئرمینز کو محدود اختیارات ملے اس کے بعد سے جماعت اسلامی کے تمام ٹاؤن کے چییرمینز نے اپنے اپنے ٹاؤنز میں عوامی ریلیف کے لیے کام شروع کردیے، مختصر وقت میں لیاقت آباد ٹاؤن کے چیئرمین نے 11 ماہ میں 11 پارکس اور 2 اسپورٹس کمپلیکس کا افتتاح کیا۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا تھا کہ ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے بلکہ اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے، آج حافظ نعیم الرحمن کی پوری ٹیم شہر کو روشنیوں کا شہر بنانے کا کام کررہی ہے، جماعت اسلامی کے ٹاؤن چیئرمینز اہلیان کراچی کو پارکوں، اسپورٹس کمپلیکس اور اربن فاریسٹ کے تحائف دے رہے ہیں۔آج سے 20سال قبل نعمت اللہ خان نے محمدی گراؤنڈ آباد کیا تھا ،ہم عزم کرتے ہیں کہ 2025میں محمدی گراؤنڈ کو ازسر نو آباد کریں گے۔ لیاقت آباد ٹاؤن کراچی کا دل ہے، پورے پاکستان میں تحریکوں کا مرکز لیاقت آباد ہوتا تھا۔ ہمیشہ سے لیاقت آباد کے لوگوں نے تحریک میں ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔ گزشتہ 20 سال میں اہلیان لیاقت آباد کی شناخت تبدیل کردی گئی، نوجوانوں کو منشیات میں لگایا گیا اور ان کے ہاتھوں سے کتاب اور قلم چھین لیے گئے۔
جماعت اسلامی کراچی کے ساڑھے تین کروڑ عوام کی جماعت ہے،ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پیپلز پارٹی کراچی کو سندھ کا حصہ ہی نہیں سمجھتی اور نہ ہی کراچی کو اس کا حق دیتی ہے، بلدیاتی انتخابات میں بھی کراچی میں جماعت اسلامی کی نشستوں پر قبضہ کرکے میئرشپ کو چھینا گیا اور آج تک ترقیاتی فنڈز نہیں دیے، ہم انہی وسائل اور اختیارات میں شہریوں کی خدمت کررہے ہیں اور شہریوں کے حقوق بھی حاصل کریں گے۔
پیپلز پارٹی نے شہر کے اداروں پر قبضہ کیا ہوا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بناکر ادارے پرقبضہ تو کرلیا لیکن کام نہیں کرتے، ہم اختیارات کا رونا نہیں روئیں گے بلکہ مزید اختیارات بھی چھین کر لیں گے۔ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اور سڑکیں بنانے کے اختیارات بھی پیپلز پارٹی کے پاس ہیں، سڑکوں کی مرمت اور استرکاری کے نام پر اربوں روپے کی کرپشن کی جارہی ہے ،کراچی کے حق پر ڈاکا ڈالنے نہیں دیں گے۔کے الیکٹرک کو کراچی کے شہریوں پرمسلّط کرنے والے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم ہیں،انہوں نے مل کر دو دفعہ کے الیکٹرک کی نج کاری کی اور آج بھی کے الیکٹرک کو انہی پارٹیوں کی سرپرستی حاصل ہے۔ جماعت اسلامی اہلیان لیاقت آبادکو تنہا نہیں چھوڑے گی، ہم تعلیم کے میدان بھی لیاقت آباد کو آگے بڑھائیں گے، لیاقت آباد میں موجود سرکاری سکولوں کو بھی پھر سے آباد کریں گے۔
اہلیان لیاقت آباد اپنے حق کے لیے نکلیں اور جماعت اسلامی کا ساتھ دیں، جماعت اسلامی نے نہ ماضی میں مایوس کیا، نہ ہی آئندہ مایوس کریں گے۔محمد فاروق نے کہاکہ ٹاؤن ویوسی چیئرمینز مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے کچرے کے ڈھیر کو پارکوں اور اسپورٹس کمپلیکس میں تبدیل کیا۔جنوری 2023 میں بلدیاتی انتخابات میں شہر نے جماعت اسلامی کے انتخابی نشان ترازو پر اعتماد کیا اور شہر میں جماعت اسلامی سب سے بڑی جماعت کی صورت میں سامنے آئی، اس کے بعد پھر سے سازشیں کی گئیں 194 نشستوں والوں کو ہروادیا گیا اور 172 نشستیں والوں کو جتوادیا گیا۔
شہر میں جماعت اسلامی کے 9 ٹاؤن چیئرمینز ہیں شروع سے ہی سازشیں کی گئیں اور فنڈز نہیں دیے گئے ہیں۔سازشین کرنے والے سمجھ رہے تھے کہ جماعت اسلامی بھی ماضی کے لوگوں کی طرح آ خر میں فائلیں پھینک کر چلی جائے گی لیکن جماعت اسلامی کے ٹاؤن چییرمینز نے ان کی تمام تر سازشوں جو ناکام بنادیا ہے۔ سندھ حکومت نے کراچی کے تمام اداروں پر قبضہ کرلیا ہے، پیپلز پارٹی کی خمیر میں کراچی دشمنی ہے وہ کراچی کو کچھ دینا نہیں چاہتی، پیپلز پارٹی کو لاڑکانہ اور سکھر سے ووٹ ملتا ہے، پیپلز پارٹی بتائے کہ انہوں نے گزشتہ 50سال میں لاڑکانہ اور سکھر کے عوام کے لیے کتنے پارکس اور اسپورٹس کمپلیکس بنائے ہیں۔
جماعت اسلامی کراچی کے شہریوں کی نمائندہ جماعت ہے، ہم محدود اختیارات میں بھی اختیارات سے بڑھ کر کام کریں گے۔ ہم شہر کراچی کو ایک بار پھر سے روشنیوں کا شہر بنائیں گے۔فراز حسیب نے کہاکہ ہم نے 11ماہ میں لیاقت آباد میں 11 ماڈل پارکس بنائے ہیں اور نوجوانوں کے لیے 2 اسپورٹس کمپلیکس بنائے ہیں۔ ہم اہلیان لیاقت آباد کے لیے مزید بھی ریلیف کے کام کریں گے۔
ہمیں محدود وسائل اور اختیارات دیے گئے ہیں جس میں اپنی ٹیم کے ساتھ عوامی ریلیف کے کام کررہے ہیں۔ اختیارات اور وسائل وہی ہیں جو ماضی میں ٹاؤن چئیرمینز کو دیے گئے تھے۔ماضی میں ایسی پارٹیاں جو وفاقی و صوبائی حکومتوں کا حصہ تھیں اور کراچی میں بھی ان کی حکومت تھی لیکن انہوں نے لیاقت آباد اور کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا۔ آج سے 20 سال قبل جماعت اسلامی کے سٹی ناظم نعمت اللہ خان نے محمدی گراؤنڈ کی تعمیر کی تھی جسے سازش کے تحت تباہ و برباد کیا گیا۔
لیاقت آباد کے نوجوان مایوسی کا شکار تھے، ہم نے نوجوانوں کے لیے کھیلوں کی سرگرمیوں کے لیے 2 اسپورٹس کمپلیکس بنائے ہیں اور مزید بھی کام کریں گے۔ ہم تمام شعبہ جات میں کام کریں گے اور لیاقت آباد کو آگے بڑھائیں گے۔ اہلیان لیاقت آباد جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔

پی سی بی ریجنل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ(کراچی ریجن )آج سے شروع ہوگا

پی سی بی ریجنل انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ(کراچی ریجن )آج سے شروع ہوگا

Comments are closed.