ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )انتہائی محدود وسائل ، عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور محنت کر رہے،ہیں راؤ انوار
بلدیہ ننکانہ اپنے انتہائی محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھرپور محنت کر رہی ہے عید الفطر سے قبل شہر میں صفائی ستھرائی اور پارکوں کوخوبصورت بنانے کے لیے کام بھرپور انداز میں شروع کر دیا گیا ہے رمضان المبارک میں عوام کو سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے رمضان بازار کے انتظامات کے علاوہ شہر بھر میں گراںفروشوں کے خلاف بھی سخت کاروائیاں کی جارہی ہیں راؤ انوار چیف آفسیر بلدیہ
چیف آفیسر بلدیہ راؤ انوار نے کہا ہے ڈپٹی کمشنر ننکانہ چوہدری محمد ارشد کی زیر نگرانی بلدیہ ننکانہ صاحب اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے عوام کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے دن رات کوشاں ہے عید الفطر سے قبل شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے لیے بھرپور کام کیا جارہا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں عوام کوسستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے رمضان بازار میں پھلوں اور سبزیوں سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی موجودگی یقینی بنائی جا رہی ہے اس کے علاوہ شہر بھر میں گراں فروشوں کے خلاف بھی روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ عوام کو رمضان المبارک میں سستی اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے لگائے گئے جمعہ بازار کی تمام آمدن کو شفاف طریقہ سے سرکاری خزانہ میں جمع کروایا جا رہا ہے چند افراد جن کے مخصوص عزائم ہیں وہ بغیر کسی ثبوت کے جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر بلدیہ کو ساخ کو متاثر کرنے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ایسے افراد کی نشاندہی کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی








