نقاب پوش واقعی نواز شریف پر حملہ کرنے آئے تھے؟ایسی حقیقت سامنے آئی کہ شہباز بھی دنگ رہ گئے

0
108

نقاب پوش واقعی نواز شریف پر حملہ کرنے آئے تھے؟ایسی حقیقت سامنے آئی کہ شہباز بھی دنگ رہ گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف پر حملے کی کوشش کی حوالہ سے اطلاع ملی ہے کہ حملہ نواز شریف پر نہیں تھا

لندن میں حسن نواز کے دفتر پر نقاب پوشوں کا حملہ یا ناصر بٹ کا ذاتی تنازعہ؟ ناصر بٹ کا نام سامنے آ رہا ہے،باخبر ذرائع کے مطابق ن لیگ کے ناصر بٹ کا اپنا کوئی قانونی معاملہ ہے جس پر نقاب پوش حملہ آور آئے اور اسکو نواز شریف پر حملے کی کوشش قرار دے دیا گیا.اطلاعات کے مطابق پرائیویٹ ریکوری یونٹ والے آئےتھے،اور ن لیگ نے اسے نواز شریف پر حملے کی کوشش کہہ دیا،ریکوری یونٹ والے آئے تو ناصر بٹ نے گھر میں داخل افراد کو باہر جانے کا کہا ناصر بٹ نے مبینہ نقاب پوشوں سے کہا کہ یہ میرا گھر ہے آپ یہاں داخل نہیں ہوسکتے، مبینہ اطلاعات کے مطابق ناصر بٹ کا عمران نامی شخص سے گاڑی کے لین دین کا معاملہ چل رہا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے نواز شریف کوٹیلی فون کیا ہے،اور لندن میں دفتر پر ہونیوالے واقعے پر افسوس کا اظہارکیا،شہباز شریف نے نواز شریف سے واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں.شہباز شریف نے نواز شریف کو اپنی سیکیورٹی سخت کرنے کی درخواست کی ، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر لندن میں ہونیوالا واقعہ افسوسناک ہے،لندن میں ہونیوالے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں ،

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف پر لندن میں حملے کی کوشش کی گئی ہے مبینہ اطلاعات کے مطابق لندن میں نواز شریف پر نقاب پوش حملہ آوروں نے حملے کی کوشش کی ہے، سنٹرل لندن میں حسین نواز کے گھر نقاب پوشوں نے گھسنے اور نواز شریف پر حملے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا ،سابق وزیراعظم نواز شریف دفتر میں ہی موجود تھے ،ن لیگی رہنما اسحاق ڈار، عابد شیر علی بھی دفتر میں موجود تھے، نواز شریف کے سیکورٹی گارڈز نے حملہ آوروں کو روکا

اطلاعات کے مطابق مسلح حملہ آور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ہولیس کو دے دی گئی ہے، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے

واضح رہے کہ نواز شریف علاج کے لئے لندن گئے تھے تا ہم ڈیڑھ برس کا عرصہ گزرنے کے باوجود لندن میں مقیم ہین اور ابھی تک پاکستان واپس نہیں آئے، پاکستان کی عدالتیں انہیں اشتہاری قرار دے چکی ہیں، نواز شریف کی شیخوپورہ کی جائیداد بھی گزشتہ روز نیلام کی جا چکی ہے

Leave a reply