اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) تھانہ اے ڈویژن میں ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ
تفصیل کے مطابق تھانہ اے ڈویژن میں ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ہوئی جس میں ڈی ایس پی سٹی سرکل، ڈی ایس پی لیگل ، دفتری عملہ اور تھانہ کے تمام تفتیشی افسران نےشرکت کی،ڈی پی او منصور امان نے تھانہ کے اوور آل کرائم اور تمام زیر تفتیش مقدمات کا جائزہ لیا۔
اشتہاریوں کی گرفتاری اور موٹر سائیکل چوروں کے خلاف موثر کارروائی کاحکم۔
ڈی پی او نے حکم دیاکہ جائیداد سے متعلق مقدمات میں زیادہ سے زیادہ ریکوری کی جائے اور شہریوں کی جان اور املاک کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

Shares: