اوکاڑہ :ڈی ایچ کیو ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آئی خاتون ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جان بحق

وکاڑہ باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں چیک اپ کیلئے آئی خاتون ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے جان کی بازی ہار گئی۔
تفصیل کے مطابق 50 سالہ رضیہ بی بی کو بلڈ پریشر بڑھنے کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لایا گیا۔جبکہ ڈاکٹر موقع پر موجود نہ تھے جس کے باعث چیک اپ نہ ہونے کی وجہ سے موت واقع ہوئی۔ورثاء کا ہسپتال کی ایمر جنسی میں ڈاکٹرز کی عدم دستیابی کے باعث ہلاکت پر احتجاج۔
ورثاء کیجانب سے واقعہ پر اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔
یاد رہے ڈاکٹروں کی عدم دستیابی اور غیر انسانی سلوک یہاں کا معمول بن چکا ہے اس سے پہلے بھی کئی ایک واقعات ہو چکے ہیں مگر سب جو کا توں ہے

Leave a reply