اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر) ڈی پی او کی تھانہ اے ڈویژن اور صدر میں کھلی کچہریاں، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات
اوکاڑہ کے دو تھانوں، تھانہ اے ڈویژن اور تھانہ صدر میں ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ ان نشستوں میں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق، کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ ان نشستوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں، اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جاتے ہیں۔
ڈی پی او نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ان درخواستوں کا مقررہ وقت میں فالو اپ یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں، ڈی پی او دفتر میں روزانہ کھلی کچہری کے انعقاد کے ساتھ مختلف علاقوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔








