پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے رائل عمان بحریہ کے جہاز ’السیب‘ اور اسپین بحریہ کے جہاز ’سانتا ماریا کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں انعقاد کیا ہے۔
باغی ٹی وی کے مطابق پاک بحریہ اور رائل عمانبحریہ کے مابین مشق پاکستان کی زیر قیادت کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کے فوکسڈ آپریشن ”قراقرم ریزولو“ کے دوران منعقد کی گئی، جس میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے جہاز کشمیر نے بھی حصہ لیا۔پاک بحریہ اور رائل عمان بحریہ کے مابین دوطرفہ بحری مشق” ثمر الطیب“ کا انعقاد بھی باقاعدگی سے کیا جاتا ہے۔پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے اسپین بحریہ کے جہاز سانتا ماریا کے ساتھ بھی دو طرفہ مشق کا انعقاد کیا، مشقوں کا مقصد، خطہ میں موجود بحری افواج کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔پاک بحریہ دیگر بحری افواج کے ساتھ علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرتی ہے۔