ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان چیمپئنز نے شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی۔ ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم نے ویسٹ انڈیز چیمپئنز کو 49 رنز سے شکست دی۔
پاکستان کے 200 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی ٹیم 7 وکٹوں پر 151 رنز تک محدود رہی۔ چیڈویک والٹن نے 42 رنز جبکہ ولیم پیرکنز اور ڈیوائن براوو نے 30، 30 رنز بنائے۔بالنگ کے شعبے میں رومان رئیس نے 3 وکٹیں حاصل کیں، سہیل تنویر اور عامر یامین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس سے قبل پاکستان چیمپئنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز اسکور کیے۔ اوپنر کامران اکمل نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے صرف 56 گیندوں پر 113 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، جس میں 13 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔
کپتان محمد حفیظ نے 23 جبکہ شرجیل خان نے 21 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ ویسٹ انڈیز چیمپئنز کی جانب سے ڈیوائن براوو، ایشلے نرس، کیرن پولارڈ اور دیو محمد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔یاد رہے کہ پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کو شکست دی تھی، دوسرا میچ بھارت کی جانب سے بائیکاٹ کیے جانے کے باعث نہ ہو سکا، جبکہ تیسرے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کو 31 رنز سے مات دی تھی۔
اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس،دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پر اتفاق
چینی ایکسپورٹ: شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز
غزہ میں بھوک کو جنگی ہتھیار بنانے پر دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہرے