کراچی: ترکیہ اور شام کے ہولناک زلزلے کے بعد پاک فضائیہ نے امدادی ٹیم اور سامان ترکیہ روانہ کیا ہے جس میں تمام ضروری اشیا کے ساتھ ساتھ شہر میں سرچ اینڈ ریسکیو کے ماہرین کی ایک ٹیم بھی شامل ہے۔ اب یہ طیارہ ترکیہ پہنچ چکا ہے۔

ترجمان پاکستان ائرفورس کے مطابق پاک فضائیہ کا سی-130 ہرکولیس طیارہ سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کے ارکان اور کمبل لے کر پی اے ایف بیس نور خان سے ترکیہ پہنچ گیا ہے۔ طیارہ پاکستانی عوام کی طرف سے زلزلہ سے متاثرہ ترک بھائیوں کے لیے امدادی سامان لے کر پہنچا ہے۔ پاک فضائیہ کا ٹرانسپورٹ بیڑا اندرون اور بیرون ملک قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔

یاد رہے کہ کل ترکیہ اور شام میں شدید زلزلے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہزار سے بڑھ گئی ہے، ہزاروں افراد زخمی ہیں، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں، بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ترکیہ میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، شدت 5.6 ریکارڈ

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق زلزلے کے بعد 300 سے زائد آفٹر شاکس آچکے ہیں، میں 7.5 اور 5.7 شدت کے زلزلے بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ پیر 6 فروری کو ترکیہ کے مشرقی علاقے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر 7.8 شدت کا خوفناک زلزلہ آیا، جس کے بعد 6 گھنٹے کے دوران درجنوں آفٹر شاکس اور 7.5 شدت کا ایک اور زلزلہ بھی آیا تھا۔

ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم

تازہ اطلاعات کے مطابق خوفناک زلزلے سے ترکی میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد ساڑھے 3 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ 25 ہزار سے زائد افراد زخمی ہیں، سیکڑوں افراد لاپتہ ہیں، ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی ٹیمیں مسلسل کوششیں کررہی ہیں۔

پاکستان سے ریسکیو ٹیم اور امدادی سامان کا خصوصی طیارہ ترکیہ روانہ ،یو اے ای کا بھی…

وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ملبے میں دبے افراد کے زندہ رہنے کے امکانات کم ہوتے جارہے ہیں، ریسکیو ٹیمیں ہیوی مشینری، ڈرل اور کٹرز سمیت دیگر آلات کے ذریعے امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

Shares: